مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان: 1.70 ارب کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) اینٹی کرپشن اور...

سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

اللہ نہ کرے آپ خود کشی کریں لیکن قوم کوآپ نے خود کشی پرمجبور کردیا،سعد رفیق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے، بجٹ اجلاس سے مسلم لیگ ن کے رکن خواجہ سعد رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے ، آپ کمبل کو کو چھوڑیں گے اب کمبل آپ کو نہیں چھوڑے گا ،سچ یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے کوئی اب مان گیا کچھ تھوڑے عرصے بعد مان جائے گا ،

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ باوقار انداز میں اپوزیشن کرتے تھے انہیں کئی ماہ سے جیل میں پھینکا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نفرت پیدا کر رہی ہے جو اگلی نسلوں میں منتقل ہو گی۔ آپ سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہا لیکن پاکستان کے لوگوں کو رعایت دیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں معیشت کا بحران ہے معاشرت کا بحران ہے چینی کا بحران ہے آٹے کا بحران ہے ادویات کا بحران ہے پیٹرول کا بحران ہے گیس کا بحران ہے بجلی کا بحران ہے اور تو اور انصاف کا بحران ہے ایک سپریم کورٹ کے جج کو انصاف نہ ملے تو باقی عوام کدھر جائیں

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ فال آف کشمیر ہوچکا ہے .کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا کبھی جمعے کو دوپہر کے وقت آدھا گھنٹہ دھوپ میں کھڑے ہونا کبھی کشمیر کے بینرز لگانا،چین نے انڈیا کو ٹھوک کے رکھ دیا انڈیا کی چیخیں نکلوا دیں

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جب ضیاء الحق کا دور تھا ہم سمجھتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے،اسکا نام لینے والا کوئی نہیں، لیکن جب محترمہ 1986 میں واپس آئیں تو سب نے دیکھا کے صرف پیپلز پارٹی ہی تھی ہمارا اور ضیاء کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں تھا، کیونکہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہبازگرفتار،خواجہ آصف کونوٹس،یہ آپ نسلوں میں دشمنی منتقل کررہےہیں،اللہ ناکرے آپ خود کشی کریں لیکن قوم کوآپ نے خود کشی پرمجبور کردیا،آپ نےایک کروڑنوکریاں دینی تھی،50لاکھ گھر بنانے تھے ،جتنا بےتوقیر پارلیمان کو عمران خان صاحب کی حکومت نے کیا تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی,صبح دل نہیں کررہا تھا کہ ایوان میں آکر بات کروں

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کی مداح سرائی بھی نہیں کرتا ہم بھی متحد ہونےکی پوزیشن میں نہیں ہیں ابھی وقت ہے اس ملک کےلیےکچھ کر لیں خدا نہ کرے ایسا وقت آئے کہ کچی آبادی سے 100بے روزگار ڈنڈا بردار نواجون نکلیں اور سامنےآنے والےکو تہس نہس کر دیں پھر یہ سلسلہ سارے ملک میں پھیل جائے

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں مشرقی پاکستان کےٹوٹنے سےسبق نہیں سیکھاگیا،آپ اپوزیشن کےساتھ قومی معاملات پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں،11ووٹوں کی حکومت ہے وہ بھی آپ کے اپنے نہیں،آپ کس خمارمیں ہیں،2تہائی اکثریت کاکیاحشرہواوہ بھی تاریخ کاحصہ ہے،پی ٹی آئی والے اپنے لیڈرکو سمجھائیں مخالفین کومقدمات میں الجھانے سے ملک نہیں چلتا،آپکے پاس11ووٹوں کی حکومت ہے،ہمیں بھی پتا ہے کہ وہ11 ووٹ کہاں سے آئے ہیں

پاکستان کشمیر پر سودے بازی نہیں کر سکتا، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan