قومی اسمبلی اجلاس، میجر بابر نیازی شہید کے لئے فاتحہ خوانی

حکومت کسانوں سے گندم خریدے اور فلسطین بھیجے ، بلاول
0
150
qomi

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا،

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے قوم کے جری سپوت میجر بابر نیازی کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کسانوں کو نقصان نالائق اور نااہل غیر منتخب لوگوں کے فیصلوں کی وجہ سے ہو رہا ھے۔ بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے اس ایوان سے تاریخی خطاب کیا، صدر زرداری نے تقریر میں کوئی ذاتی یا سیاسی بات نہیں کی، صدر زرداری نے واضح کیا کہ وہ اس ملک کے وفاق اور عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، صدر زرداری سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لئے بات چیت کرنا ہوگی، اپوزیشن کی بھی زمہ داری ہے کہ ذاتی مسائل کی بجائے عوام کے مسائل پر بات کریں، آنے والے بجٹ میں حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں، تاریخی معاشی بحران میں ہمیں بجٹ میں مثبت طریقے سے کام کرنا ہو گا، صدر زرداری کے 20 منٹ کے خطاب میں عوام کی بات کی گئی، بانی پی ٹی آئی دو تین ماہ جیل میں گزار کر تنگ آ چکے ہیں، قائد حزب اختلاف کی لمبی تقریر میں صرف اپنا رونا دھونا تھا، بات جمہوریت اور فارم 45 کی کرتے ہیں اور ڈائیلاگ فوج اور اسٹیبلشمنٹ سے کرنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کی حکومت لی تو ایک بھی مفت علاج کا ادارہ نہیں تھا، کراچی سمیت بڑے شہروں میں دل کے مفت علاج کے ہسپتال کھولے۔ سندھ کے سکولوں میں گھوسٹ ٹیچرز کے خاتمے کے لئے حاضری کا بائیو میٹرک نظام متعارف کرایا، تعلیم کی نجکاری سے تعلیم کو منافع بخش کاروبار بنا دیا جائے گا. کشمیر اور فلسطین کے بارے میں صدر کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے رونا دھونا کیا، آزاد کشمیر میں احتجاج پر صدر زرداری نے قائدانہ کردار ادا کیا ، پاکستان کے کسان پنجاب اور سندھ میں سراپا احتجاج ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، معیشت کی شہ رگ کسان ہیں، کسانوں کے معاشی قتل پر ایوان تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، ڈالرز خرچ کر کے گندم درآمد کی گئی، فیصلے سے پیسہ ضائع ہوا، کسانوں کا معاشی قتل کیا گیا،کسانوں کے معاشی قتل کااحتساب کریں،وزیراعظم گندم اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لیں،کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں، کسانوں کا نقصان مہنگائی سے نہیں،نااہل لوگوں کی وجہ سے ہوا،فوری ایکسپورٹ سےپابندی اٹھائیں،کسانوں پرظلم بندکریں،گندم خریدیں، حکومت ایکسپورٹ پر پابندی ہٹائے،گندم اور کسانوں والے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہوناچاہیے ،حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم نہ کرے ،سمندر میں گندم پھینکنے کی ضرورت نہیں،حکومت گندم خرید کر فلسطین کے عوام کو بھیجے،فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، انکو گندم کی ضرورت ہے، پاکستان گندم بھیجے، کسانوں سے گندم خریدے، کسانوں کا معاشی قتل بند کر کے،حکومت معیشت کی ترقی چاہتی ہے تو آج فیصلہ کرنا ہوگا،

9 مئی کی معافی نہیں مانگتے تو رونا دھونا جاری رہے گا، بھگتنا پڑے گا، بلاول
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کیساتھ مزاکرات کرے اور حل نکالے،اپوزیشن بات آئین کی کرتی ہے مگر بات انہیں صرف اسٹیبلشمنٹ سے کرنی ہے، اگر ہم نے ملکی مسائل کا حل نکالنا ہے تو وہ بات چیت کے بغیر ممکن نہیں،جب تک منافقت جاری رہے گی انکا رونہ دھونا جاری رہے گا، پہلے پنجاب کو بزدار کا تحفہ دیا، اس بار خیبرپختونخوا کا کیا قصور ہے ،گورنر کیخلاف بیانات دے کر بانی کو خوش بھی کرنا ہے اور وزیر اعلٰی بھی رہنا ہے ، پہلے کہتے تھے جمہوریت میں مداخلت نہ کرو اب پاؤں پکڑ کر مداخلت چاہتے ہیں ،انہیں اپنے عسکری ونگ سے دور ہو کر سیاسی لوگوں کو آگے لانا چاہئے، 9 مئی کی معافی نہیں مانگتے تو رونا دھونا جاری رہے گا، بھگتنا پڑے گا، ہم ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں 9 مئی نہ صرف حکومت بلکہ فوجی قیادت کیخلاف ناکام بغاوت تھی ،ان کا لیڈر جیل میں رو رہا ہے، مجھے نکالو، مجھے نکالو ،

بلاول کی جانب سے پی ٹی آئی کو گندے انڈے کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ممبران کا احتجاج
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی طرف سے بانی تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلٰی کے پی کے پر الزمات پر سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں بلاول کی تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا سپیکر ڈائس کے سامنے آگئے پیپلزپارٹی کے ارکان نے بلاول کے گرد حفاظتی حصار بنائی جبکہ کچھ ممبران سنی اتحاد کونسل سے احتجاج نہ کرنے کا کہتے رہے، بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے آخر میں خطاب کیا ۔بلاول بھٹو کی طرف سے عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پر الزمات لگانے اور 9 مئی کے حوالے سے معافی نہ مانگنے پر ساری پی ٹی آئی کو گندے انڈے کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے شدید احتجاج کیا سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کی اپوزیشن نے نعرے لگائے کہ کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان ،فارم 47 کی حکومت نامنظور ،آپ مینڈیٹ چور ہیں سیاست دان نہیں،ووٹ چور مینڈیٹ چور نامنظور نامنظور، گو زرداری گو، کچے کے ڈاکو نامنظور،عمران تیرے جان نثار بے شمار بے شمار،پاپا کا بیٹا پاگل ہوگیا ہے۔اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد بلاول بھٹو کی تقریرمکمل ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعرات کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا ۔

وزراء کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز موخر کر دیئے گئے،حنیف عباسی وزراء کی عدم موجودگی پر برہم ہو گئے، بولے ہم ہر جگہ ایک ہی بات کرتے ہیں پارلیمنٹ سپریم ہے،ہمارے وزراء کہاں ہیں، یہ وقت پر نہیں آئیں گے تو کس کو روداد سنائیں گے؟ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ہے اس لئے سارے وزراء مصروف ہیں،حنیف عباسی نے کہا کہ یہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں صرف تقریر کرنے کے لئے نہیں، ہم نے معافیاں نہیں مانگی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، پاکستان کی جغرافیائی یا نظریاتی سرحدیں ہوں ان کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے، جو ان کو توڑے گا وہ غدار ہے۔

صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری ہے،رکن اسمبلی اویس حیدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں کو اضافی فنڈز جاری کئے جائیں،جنوبی پنجاب میں صرف نشتر ہسپتال ہے،مریضوں کی نشتر ہسپتال پہنچے سے پہلے موت ہو جاتی ہے،ضلع لیہ کے لئے اسپیشل فنڈز کا اعلان کیا جائے

خلائی مخلوق کا ہاتھ آپ کے گلے پر پڑتا ہے تو آپ کی چیخیں نکلتی ہیں،شگفتہ جمانی
رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری جب پہلی مرتبہ صدر منتخب ہوئے تھے ان کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،انہوں نے اپنے سارے اختیارات اس پارلیمان کو دیئے،صدر آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کو اس کی شناخت دی،یہاں صرف نفرتوں کی دیواروں کوکھڑا کیا جارہا ہے،آپ کے دور میں خورشید شاہ نے تین سال جیل کاٹی ہے،فریال تالپور کو عید کی رات گرفتار کیا گیا، گھبرانا نہیں، اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں،آپ کو اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا پڑے گا ،خلائی مخلوق اگر آپ کے ساتھ ہے تو بہت اچھی،جب خلائی مخلوق کا ہاتھ آپ کے گلے پر پڑتا ہے تو آپ کی چیخیں نکلتی ہیں

92 کا ورلڈ کپ تاج تو بنا لیکن وہ تاج نوجوانوں کے لئے ایک مصیبت بھی بن گیا،آسیہ ناز تنولی
رکن اسمبلی آسیہ ناز تنولی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ جو ہمارے سر پر جیت کا نشان تھا،92 کا ورلڈ کپ تاج تو بنا لیکن وہ تاج نوجوانوں کے لئے ایک مصیبت بھی بن گیا،خیبرپختونخوا میں کون سی دودھ کی نہریں بہائی ہیں آپ نے؟پنجاب کی وزیراعلی عوام کے لئے کھڑی ہو گئیں،سوشل میڈیا پر مریم نواز کے حوالے سے جو کچھ کیا گیا اس کی شدید مزمت کرتی ہوں

قابل عمل مذاکرات کے لیے سپیکر آفس اپناکردار ادا کرے،ریاض فتیانہ
ریاض فتیانہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی قیدی ہیں عمران خان،خواتین اور بچوں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،سیاسی قیدیوِ کو رہاکئے بغیر سیاسی استحکام نہیں آئے گا اور سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا اور معاشی استحکام کے بعد ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے ہم فروٹ فل مذاکرات کے لیے تیار ہیں قابل عمل مذاکرات کے لیے سپیکر آفس اپناکردار ادا کرے،پچھلے سال کھاد فیکٹریوں نے منافع کمایا،فی الفور کھاد اور گندم کے بحران پر قابو پایا جائے،بڑی تعداد میں سیاسی قیدی جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں،نتیجہ خیز مذاکرات ہونےچاہئیں ،تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ،الیکٹورل ریفارمز کی ضرورت ہے،فارم 45 ہمارے پاس ہیں، فارم 47 ان کے پاس ہیں،ہم تمام معاملات پر بات کرنے کو تیار ہیں ،ہم ڈائیلاگ کے حق ہیں ہیں، اس کےلئے ایجنڈا ہونا چاہئے،

کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے،شہر میں پانی نہیں آتا، لیکن آدھے گھنٹے میں پانی کا ٹینکر آجاتا ہے،مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے صدر کی تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری پورےپاکستان کے صدر ہیں آج وہ صدر ہیں کل کوئی اور صدر ہو گا، اس کرسی کی عزت ہےکراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہےکراچی میں ہر تیسرے دن خبر آتی ہے بچہ گٹر میں گر گیاشہر میں پانی نہیں آتا، لیکن آدھے گھنٹے میں پانی کا ٹینکر آجاتا ہےہم سندھ کے پانی سے صرف قطرہ مانگ رہے ہیں۔دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکول ہی نہیں جارہے، ستر لاکھ سندھ میں سکول نہیں جارہےہماری یونیورسٹیاں بے روزگار لوگ پروڈیوس کرنے والی فیکٹریاں بن گئیں ہیں ڈکٹیٹر ایوب خان نے فاطمہ جناح کو راء کا ایجنٹ قرار دیانواز شریف اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر آتے ہیں اور جیل۔چلے جاتے ہیں اور ان کی اہلیہ کی ڈیتھ ہو جاتی ہےآپ کو تو چار سال حکومت ملی کیوں نہیں ریفارمز کئے ہمیں تو فارم 45 ہی نہیں دیئے گئے تھےآپ کی جگہ پر ڈپٹی اسپیکر اسٹے آرڈر پر بیٹھے ہوئے تھے آج جو ہم کر رہے ہیں 2029 کا الیکشن بھی ایساہی ہو گا.

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاکہ یہاں وزیر قانون نے پاور سیکٹر کے بارے میں بیان دیا تھاوزیر قانون نے کہا تھا کہ لوڈ شیڈنگ اس لئے ہو رہی کہ چوری ہے ،یہ غلط ہےلوڈشیڈنگ چوری کی وجہ سے نہیں ہورہی لوڈ شیڈنگ اس لئے ہو رہی ہے کہ یہ پیسہ ہی جاری نہیں کر رہے۔

میرے خاندان کی خواتین شرعی پردہ کرتی ہیں میرے گھر پر ریڈ کیا گیا،زرتاج گل
رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے صدر کے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ایماء پرخواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا جاتا ہےکیا ڈیرہ غازی خان نو گو ایریا تھا؟میرے خاندان کی خواتین شرعی پردہ کرتی ہیں میرے گھر پر ریڈ کیا گیا تو ساری خواتین گھر چھوڑ کر چلی گئیں جب نواز شریف کا دور آئےگا تو کیا خواتین پر سیاست کے دروازے بند ہوں گے؟جب عالیہ حمزہ کو تین بیٹیوں کے سامنے پولیس نے گھسیٹا تو کون سی سیاسی برتری حاصل ہو گئی؟کوئی باپردہ خاتون بھی آپ کے شر سے محفوظ نہیں رہی عالیہ حمزہ ،صنم جاوید پولیس کی کسٹڈی میں بیٹھی ہوئی ہیں خواتین سیاستدانوں گرفتار کرنے آتے ہیں تو کوئی مرد اہلکار ان کو نہ گھسیٹے ان کو کہیں وہ خود پولیس سٹیشن میں حاضر ہوجائیں گئیں ۔

مانسہر کے 250 سکول اب بھی ایسے جہاں بغیر چھت کے بچے پڑ رہے ہیں،سردار یوسف
رکن قومی اسمبلی سردار یوسف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایک ڈیبیٹ رکھی جائے اس میں پچھلے پانچ سال جو ہوا وہ بھی بتائیں جو ہماری حکومت کر رہی ہے،وہ بھی بتائیں خیبرپختونخوا میں ایک واحد ایسی پارٹی ہے جو تیسری دفعہ برسر اقتدار آئی ہےدس سال میں جس طرح خیبرپختونخوا کے عوام کو پی ٹی آئی حکومت سے نقصان ہوا،اس طرح کبھی نقصان نہیں جو کچھ آپ نے بویا تھا، آج پوری قوم سزا بھگت رہی ہے مانسہر کے 250 سکول اب بھی ایسے ہیں جہاں بغیر چھت کے بچے پڑ رہے ہیں مانسہرہ کی ساڑھے تین لاکھ کی آبادی آج بھی صاف پینے کے پانی سے محروم ہےدس سال میں مانسہرہ میں نہ کوئی ان کی سڑک بنی ہے نہ سکول مکمل ہوئے ہیں۔نواز شریف نے مانسہرہ تک موٹروے بھی بنائی ہے۔

معافی وہ مانگتا ہے جس پرجرم ثابت ہو ، ہم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،زین قریشی
سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا کہ فارم 47 والے آج ہمیں بھاشن دے رہے ہیں صدر نے اپنی قربانیوں کی بات کی۔وہ جماعت جس کو عوام میں مسترد کیا، وہ مسلط ہو گئی ہےمیرے قائد نے بھی جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ہیں میرے والد 40 سال ان ایوانوں کا حصہ رہے ، ایک ایف آئی آر کبھی نہیں کٹی9 مئی کو میں اور شاہ محمود قریشی ہسپتال میں موجود تھے ہم نے بھی قربانیاں دی ہیں،ہمیں بھاشن وہ تو نہ دیں جنہوں نے قانون کے ٹوٹے ٹوٹے کئےمخصوص نشستوں پر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔قانون کی حکمرانی کے لئے بانی پی ٹی آئی نے بات کی بہاولنگر میں جو کچھ ہوا، آپ نے دیکھاقانون کو ہاتھ میں لیا جاتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آمنے سامنے ہوجاتے ہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں لیکن ہماری کچھ مطالبات ہیں اس ملک کے کسان کا استحصال ہوا ہےحنیف عباسی کہہ رہے ہیں 85 ارب روپے کا غبن کیا گیاایک طبقہ وہ ہے جس کو لندن سے بلا کر کیسز ختم کئے جاتے ہیں جسٹس بابر ستار خط لکھ کر کہہ رہے ہیں مجھے کالیں آتی ہیں اس پر ایکشن لینا چاہئےہمارے قائد، شاہ محمود قریشی اور دیگر اسیران کو فی الفور رہا کہا جائےایک کمیشن بنانا ہو گا، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکے کا سدباب کرنا ہوا گا9 مئی پر کمیشن بننا چاہئے، جو ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں معافی وہ مانگتا ہے جس پرجرم ثابت ہو ، ہم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا

رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ری کنسیلیشن ہماری پارٹی کا وطیرہ ہے،آئیے بات کریں، آپ کو شکایت ہے،میری قائد کو الیکشن سے پہلے شہید کردیا گیا،ہم نے عوام کے لئے 1000 سال کے لئے سوچا اور سی پیک کی بنیاد رکھی،ہم نے جو بھی ریفارمز کرنی ہیں،اسی اسمبلی سے کرنی ہیں،کوٹہ سسٹم وفاقی سبجیکٹ ہے

ملکو کے گانے نے نواز شریف کا بیانہ دفن کردیا، نثار احمد جٹ
رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو بھکاری کہنے والا آج ہمارا وزیراعظم ہے،اس وزیراعظم کے دائیں بائیں جانب پیپلز پارٹی جیسی جماعت ہے،حیران ہوں، کیوں نہیں صدارتی تقریر اردو میں کی گئی؟بہتر ہوتا اس تقریر میں کراچی کو بھی ڈسکس کرلیا جاتا،کچے کے ڈاکو نہیں قابو ہو رہے ہیں،کسان کو آپ نے روند کے رکھ دیا ہے،16 ماہ کی حکومت میں کتنے کلاشنکوف کے لائسنس جاری کئے ہیں،9 مئی کے بینیفشری ن لیگ والے ہیں،ملکو کے گانے نے نواز شریف کا بیانہ دفن کردیا

حافظ آباد کا بار دانہ وزیر خوراک نے ایک ہزار روپے فی بوری بیچا ،انیقہ مہدی کا الزام
رکن قومی اسمبلی انیقہ مہدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شعبہ زراعت کے حوالے سے انتہائی غیر سنجیدہ ہے،پنجاب میں اضلاع کے گندم کوٹہ کا غلط استعمال جاری ہے،ضلع حافظ آباد کا گندم کوٹہ کامونکی منتقل کر دیا گیا ہے،محکمہ زراعت حافظ آباد کے افسران کی ملی بھگت سے گندم خریداری میں گڑ بڑ جاری ہے.حکومت حافظ آباد میں محکمہ زراعت کے افسران کے خلاف کارروائی کرے،حافظ آباد کا بار دانہ وزیر خوراک نے ایک ہزار روپے فی بوری بیچا ہے حافظ آباد کے کسانوں نے دیگر اضلاع کے گندم کو روکا تو ان کو دھمکیاں دی گئیں حافظ آباد کا قابل کاشت رقبہ 60ہزار ایکڑ ہے جبکہ حافظ آباد کے نام ہر 90ہزار ایکڑ کا بار دانہ جاری کیا گیا اور سب کا سب دوسرے اضلاع کو دیا گیا اگر وزیر حافظ آباد کے 60ہزار ایکڑ حافظ آباد کے کسانوں کو باردانہ دے دیا جاتا تو پھر بھی وزیر صاحب کے پاس اضافی 30ہزار ایکڑ کا باردانہ ہوتا مگر وزیر خوارک رانا تنویر نے 90ہزار پورا بار دانہ دیگر اضلاع کو دے دیا میرے ضلع کے کسانوں کے ساتھ ذیادتی کی گئی اس پر وزیر کے خلاف کاروائی کی جائے

مرزا اختیار بیگ نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں جس طرح ایوان چلتا رہا، بڑی مایوسی ہوئی،صدر کی تقریر آئینی تقاضا ہے،صدر کی تقریر میں 68 فیصد معیشت پر بات کی گئی ہے،سڑکوں جلوسوں میں میں نے مسئلے حل ہوتے نہیں دیکھتے

اقبال خان آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے ڈرامے کا سب کو پتہ ہے کہ فائدہ کس کو ہوا ،نو مئی بہانہ عمران خان اور پی ٹی آئی نشانہ تھا ،اگر سیاسی استحکام چاہتے ہو تو عمران خان کو رہا کرنا ہوگا ،عمران خان کو رہا نہیں کریں گے تو ایوان چلنے نہیں دیں گے

سید وسیم حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی ہے یا کوئی اکھاڑہ ہے،کیا عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی بات یہاں ہو رہی ہے؟بجلی گیس مہنگی ہوتی جا رہی ہے،کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے، سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے،ہمارا چالیس فیصد کوٹہ چوہے کھا گئے،یہ کون سے چوہے تھے جو ہمارا حق بھی کھا گئے

رکن اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے شاید ہم ایک دوسرے کے بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے،یہ ایوان قانون سازی کے لئے ہے ایک دوسرے کے لئے کیچڑ اچھالنے کے لئے نہیں ہے،صدر کی تقریر سال میں ایک دفعہ ہوتی ہے،وہ تقریر جس پر بحث ہو رہی ہے وہ تو اس وقت سنی ہی نہیں گئی،کوئی لفظ ایسا نہ کہیں جو کل ہم خود سنیں تو ہمیں شرمندگی ہو،جو بھی صدر تقریر کرتا ہے وہ علامتی ہوتی ہے،اس پر ایگزیکٹو عملدرآمد کرے گا.

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

Leave a reply