قوم کو جلد خوشخبری ملے گی،اختر مینگل

0
40

قوم کو جلد خوشخبری ملے گی،اختر مینگل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اختر مینگل سے ملاقات ہوئی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل پی ڈی ایم کا حصہ ہیں ہم نے ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پرگفتگو کی،ملک میں معاشی اور سیاسی صورتحال تشویشناک ہے ہم نے آج کی ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک پر بات کی عدم اعتماد کی تحریک کا اصولی فیصلہ کرچکے ہیں،تیاری کررہے ہیں وقت آنے پر عدم اعتماد کی تحریک پیش کردیں گے،چھوٹے صوبوں کے حقوق کی پاسداری کرنی ہو گی،

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ہم پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دینگے ہماری حمایت غیر مشروط ہوگی ،اتفاق ہوا ہے جب بھرپور تیاری ہوچکی تو عدم اعتماد پیش کردینی چاہیے بلوچستان کے حالات سامنے ہے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے جو کرنا ہے جلدی کیا جائے بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا ہے،قوم کو جلد خوشخبری ملے گی بلوچستان کا مسئلہ روز اول سے سیاسی تھا،بلوچستان کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے،بلوچستان کے مسائل سیاسی طور پر ہی حل ہوسکتے ہیں، شہباز شریف ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں، پی ڈی ایم نے کسی حد تک اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا،ہم نے بلوچستان کا مدعا پیش کیا،

قبل ازیں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اخترمینگل کی شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے، اختر مینگل پہنچے تو ن لیگی صدر شہباز شریف نے انکا استقبال کیا، اختر مینگل اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ،دونوں رہنماوں نے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد ،مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا

اختر مینگل آج سابق صدر، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے،

آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

مولانا شہباز شریف،آصف زرداری سے معاملات طے کر چودھری برادران کے پاس پہنچ گئے

معاشی حالات درست نہ کیے تو …چودھری شجاعت حسین نے بڑی بات کہہ دی

چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی

Leave a reply