راجہ بشارت کے خلاف اراضی کیس فیصلہ محفوظ کرلیا گیا
راجہ بشارت کے خلاف اراضی کیس فیصلہ محفوظ کرلیا گیا
سیشن کورٹ اسلام آباد میں راجہ بشارت کے خلاف زمین کی خریدوفروخت سے متعلق لین دین کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے وکیل نے پراسیکیوشن پر اعتراضات اٹھادیئے وکیل نے کہا کہ راجہ بشارت کے خلاف22 سال بعد زمین کی لین دین پر مقدمہ کیوں درج کیاگیا.
جبکہ وکیل نے مزید کہا کہ کوئی ایسا ثبوت نہیں جو ثابت کرے کہ یہ قصور وار ہیں اور ان کوئی سال بعد کیوں خیال آیا جبکہ انہیں پہلے یاد نہیں تھا کہ اس بارے میں اس میں کوئی دو نمبری ہوئی ہے. اس کے بعد فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ساڑے 3 بجے سنایا جائے گا.
یاد رہے اس سے قبل سینئر سول جج نصرمِن اللہ کی عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت وغیرہ کے خلاف اراضی کی لین دین کیس میں ملزموں کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فیصلہ موخر کر دیا تھا. عدالت نے حاضری مکمل نہ ہونے پر محفوظ شدہ فیصلہ موخرکرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سمیت دیگر کے خلاف آراضی کے لین دین سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمن اللہ نے کی تھی جبکہ اس کیس میں تمام گواہان کے بیانات قلمبند کر لیئے گئے تھے. عدالت کی جانب سے فریقین سے حتمی دلائل کے لیے اگلی تاریخ مقرر کی گئی تھی.کیوں کہ جو ڈیشل مجسٹریٹ نصر من اللہ کی عدالت نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سمیت دیگر کے خلاف اراضی کے لین دین سے متعلق کیس میں حتمی دلائل طلب کئے تھے تو وکیل کی جانب سے مہلت مانگی گئی تھی.