راجہ پرویز اشرف نے سپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
راجہ پرویز اشرف نے سپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے
ساتھی ارکان نے راجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی ، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سپیکر کے عہدے کیلئے اکلوتے امیدوار تھے لہذا وہ سپیکر منتخب ہو چکے ہیں سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے ان کے عہدے کا حلف لیا
حلف اٹھانے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے بطور اسپیکر فرائض سنبھال لیے ،راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں اپنے قائد اور مرد حر آصف زرداری ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹواور شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں شہباز شریف، پارلیمانی زعما اور ایوان کے ایک ایک رکن کا شکر گزار ہوںکہ مجھے 15 ویں اسمبلی کے 22 ویں اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا یہ ہماری ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے اہل جانا گی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو اعلیٰ منصب پر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر کی نظرمیں سب لوگ برابرہونےچاہئیں،پارلیمان آئین اورقانون کی طاقت کامرکزہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ راجہ پرویزاشرف کواسپیکر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوام محسوس کررہےہیں،امید کی کرن نظرآئی ہے ادارے متنازعہ بننے کےبجائے آئینی بنیں آئین کے ساتھ جس طرح کھیلا گیا اس سے جگ ہنسائی ہوئی
بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور کر لی گئی قرارداد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیش کی اور کہا کہ بلقیس ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بلقیس ایدھی کو قومی اعزاز سے نوازا جائے،
چیرمین بلاول بھٹو کی طرف سے بلقیس ایدھی کی وفات پر تعزیت اور انکے لئیے اعلی ترین سول ایوارڈ کی پیش کردہ قرارداد قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لی#BilquisEdhi pic.twitter.com/nANRTU4GZz
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiaKhurshid) April 16, 2022
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ کروڑوں لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے،پی ٹی آئی استعفے دے چکی ہے،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک شخص پوری پارٹی کے استعفے قبول کرلے،ہم پنجاب اسمبلی میں بھی جیتیں گے،عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے بعد مدارس اور مساجد پر حملے کیے گئےتوشہ خانہ کے تحفوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں،
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد کے خلاف مزمتی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئ،قرارداد ن لیگی رکن شزا خواجہ فاطمہ نے پیش کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی پہنچ گئے ،صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ توشہ خانہ ، عمران خان کے خلاف کارروائی ہوگی ،جس کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر کا م قانون کے مطابق ہوگا
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کا خیر مقدم کیا مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے، قوم کی بھلائی کے لیے تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گی،
سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے، صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ اپوزیشن کا جو گلدستہ بنا ہے یہ اتحاد کتنی دیر تک چلنے والا ہے؟ آصف زرداری نے جواب دیا کہ اچھی اچھی باتیں کیوں نہیں کرتے ہو،
بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے پارلیمنٹ پہنچ گئے ،بلاول بھٹو نے صحافیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی آزادی کو انجوائے کررہے ہیں، میڈیا کو سب سے زیادہ خوش ہونا چاہیے،سلیکٹڈ راج ختم ہوچکا ہے،
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے ڈپٹی اسپیکر رکاوٹ بنے ہوئے تھے آج پہلا ایجنڈا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا تھا،ڈپٹی اسپیکر کا استعفی ٰدینے کے بعد یہ ایجنڈا بھی طے پا گیا
ن لیگی رہنما رانا حیات کا کہنا تھا کہ عمران خان کوجمہوری طریقے سے ہٹایاگیا ،پی ٹی آئی انتخابات میں ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتی،مقابلے پرعمران خان کو بری شکست ہوگی ،عمران خان کانوں کوہاتھ لگا کرسیاست چھوڑیں گے،
قومی اسمبلی کا اجلاس اراکین پارلیمنٹ ہاوس پہنچنا شروع ہو گئے ہیں منحرف رکن نور عالم خان،راجہ ریاض اور نواب شیروسیر قومی اسمبلی ہال میں پہنچ گئے نامزد اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی اسپیکر چمبر آمد ہوئی ہے راجہ پرویز اشرف سے نور عالم خان،راجہ ریاض اور نواب شیر وسیر کی ملاقات ہوئی ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا شکرگزار ہوں،باوقار منصب پر فائز ہونے پر اللہ تعالیٰ کا انتہائی شکر گزار ہوں
تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ اسپیکر رینٹل پاور میں کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا قائد ایوان مقصود چپڑاسی کے نام پر کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لوگ ایک آزاد، خودمختار پاکستان کے لیے سڑکوں پر آتے رہیں گے ہمیں سنسر کر سکتے ہیں،پابندی لگا سکتے ہیں ہمیں بلیک آؤٹ کر سکتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چودھری نے کہا کہ آدھی اسمبلی استعفیٰ دے چکی ہے،آدھے ارکان کی عدم موجودگی میں اسپیکر کا انتخاب سمیت سب کچھ غیر قانونی ہے،ڈرامہ جلد از جلد ختم ہو کر نئے انتخابات کرائے جائیں، پورا ملک مسترد کر چکا ہے
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ا سپیکر پی ٹی آئی ٹکٹ پر جیتے اور ن لیگ نے اسے خرید لیا،ضمیر فروشی اور سینا زوری نہیں چلے گی، نیب ، سپریم کورٹ ، ججز اور انکے خاندان کو دھمکیاں دینا ن لیگ نے یہ کلچر متعارف کروایا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا واقعہ افسوسناک ہے ہم نے تشدد کے کلچر کو ختم کرناہوگا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آئین او رقانون کا احترام ہونا چاہیے پی ٹی آئی کو جب اپنی شکست یقینی نظر آئی تو ایسا کیا گیا،عمران خان نے ہر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،پنجاب میں بھی اقتدارکی منتقلی پرامن ہونی چاہیے،یہ لوگ غیرقانونی طریقے سے کرسی سے چمٹنا چاہتے ہیں،
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات
حکومت اپوزیشن اور اپوزیشن حکومت بن گئی،یہ ہے تبدیلی؟ سراج الحق