ریمبو کی ویڈیو بنانے پر پولیس کا بڑا ایکشن، پولیس اہلکار ہی گرفتار

0
36

ریمبو کی ویڈیو بنانے پر پولیس کا بڑا ایکشن، پولیس اہلکار ہی گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان واقعے کے ملزم ریمبو کی ویڈیو بنانے پر 4 پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے مینار پاکستان واقعے کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا پولیس نے ذمہ دار 4 اہلکاروں کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر میں انچارج انویسٹی گیشن، مہرر انویسٹی گیشن، محرر آپریشن اور ڈرائیور انویسٹیگیشن لاری اڈا کو نامزد کیا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے انچارج انویسٹی گیشن حسن عسکری کی جانب سے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں میں الیاس، رمضان شہباز اور نعیم شامل ہیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا گیاہے ۔اہلکاروں نے ریمبو کا حوالات میں انٹرویو کرایا جس سے تفتیش متاثر ہوئی ہے ۔

گریٹر اقبال پارک کے واقعہ میں درج مقدمہ میں مرکزی کردار ریمبو کو گرفتار کر کے لاری اڈہ تھانہ میں لایا گیا تو انچارج انوسٹی گیشن لاری اڈہ رمضان سب انسپکٹر نے اپنے میڈیا مافیا کے دوست کو انتہائی اہم ملزم تک رسائی دے دی جس نے حوالات کے پاس اس کا ویڈیو بیان ریکارڈ کر کے وائرل کر دیا اور ملزم کے بیان کو فوقیت دیتے ہوئے لاہور پولیس کی کارکردگی پر قد غن لگایا جس پر آئی جی پنجاب راؤ سردار نے نوٹس لیتے ہوئے رمضان سب انسپکٹر کو معطل کیا اور مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا واضح رہے رمضان سب انسپکٹر پہلے بھی پولیس کی خفیہ معلومات میڈیا مافیا کو دیتا رہا ہے جو اسے محکمہ پولیس کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں آئی جی پنجاب کے اس بہترین اقدام سے پولیس کی پرائیویسی پی آر اوز کے زریعے ہی باہر آئے گی

عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا،ریمبو کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ویڈیو ز موجود ہیں ریمبو اور دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی ،تھوڑے وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،عدالت نے ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو 4 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنایا

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عائشہ اکرم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کرنے کی درخواست مسترد کردی درخواست گزار عصمت اللہ نے عائشہ اکرم کے خلاف ہجوم کوخود بلانے اکسانے ، ملک کو بدنام کرنے، جان بوجھ کر وہاں رکنے کے الزامات عائد کرکے ہائیکورٹ سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی

واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینار پاکستان واقعہ کے بعد رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ دست درازی کی ویڈیو بھی سامنے آئی اسکے علاوہ لاہور کے اقبال پارک کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں‌ خواتین چند لڑکوں پر تشدد کر رہی ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لڑکے لڑکی کو چھیڑ رہے تھے خواتین نے موقع پر پہنچ کر لڑکوں کی درگت بنا دی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، ریمبو کا عائشہ اکرم پر جوابی وار،سب کچھ بتا دیا

Leave a reply