رواں برس لاہور میں آٹھ پولیس مقابلے،11 ملزمان ہلاک،166 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی ہے اور رواں برس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کا کہنا تھا کہ سی آئی اے پولیس نے رواں سال کے دوران A کیٹگری کے 141 اشتہاریوں سمیت 50 گینگز کے 166 ملزمان گرفتار کیے،گینگز کے گرفتار ملزمان سے تقریباً 13 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائدنقدی برآمد کی، سی آئی اے پولیس نے 3995 مقدمات ٹریس کیے، ڈکیتی،رابری کے 2962 مقدمات چالان ہوئے، قتل ،اندھے قتل،ڈکیتی رابری معہ قتل کے مقدمات میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کیا،رواں سال سی آئی اے پولیس کے 8 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 11خطرناک ملزمان ہلاک ہوئے،رواں سال ڈکیتی رابری معہ قتل کے 6 مقدمات میں سے 4 سی آئی اے نے ٹریس کیے۔ناجائز اسلحہ کے 81 ملزمان سے 84 رائفل وپسٹل، سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کی گئی ہیں،منشیات فروشوں سے10 کلو چرس، 225 بوتلیں اور 47 کین شراب برآمد،گرفتار ملزمان سے وہیکل چھیننے اور چوری کے مقدمات میں ملوث 136 ملزمان کو گرفتار کیا،

مقدمات ڈکیتی رابری معہ قتل:سال2022 کے 4جبکہ کل8 مقدمات ٹریس کیے گئے۔ سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے شاپ رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم شایان علی کو گرفتار کیا،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ دوران واردات فائرنگ کر کے شہری اویس منیر کو قتل اور وقار شدید زخمی کر دیا تھا،

سی آئی اے سول لائن نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالے بین الصوبائی8 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان نے اسٹیٹ بینک کے سامنے دوران واردات مزاحمت پر شہری عتیق کو قتل کر دیا تھا،ملزمان نے قصور شیخوپورہ، گجرانوالہ، فیصل آباد، لالہ موسی، گجرات اور جہلم میں 100سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان سے 44لاکھ روپے نقدی، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا،

سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے ڈکیتی رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم عمران شمشاد کو گرفتار کیا،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فارم ہاؤس میں دوران واردات تشدد کر کے چوکیدار عمران علی کو قتل کر دیا تھا،سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزم اکرم اور ناظم نے دوران واردات گھر میں زمان علی کو قتل جبکہ احمد فراز کو زخمی کر دیا تھا، آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا،ملزم منور عرف ساجد نے گھر میں داخل ہو کر دوران واردات شہری محمد اعجاز کو قتل کر دیا تھا،سی آئی اے صدر پولیس نے گھر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری پرویز اختر کو قتل کرنیوالے3ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان شریف، نذیر اور عرفان نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کرکے فرار ہو گئے تھے،آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا گیا ہے،

سی آئی اے صدر پولیس نے فارمیسی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری عدنان کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم حمزہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فارمیسی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر مینیجر عدنان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم کو گرفتارکر کے آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا گیا ہے،سی آئی اے سٹی ڈویژن نے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم یوسف عرف کرنل کو گرفتار کیا،ملزم نے اپنے دوست شہزاد اور اس کے ڈرائیور شیر خان کو سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا تھا،ملزم نے نعشیں پلاسٹک میں لپیٹ کر گھر میں چھپا دیں اور لینڈ کروزر اور زیورات لے کر فرار ہو گیا تھا،ملزمان نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر شہزاد اور اس کے ڈرائیور کو قتل کیا،

سی آئی اے سٹی کوتوالی نے13سال بعد گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان تیمور اور شرافت نے شہری عاشق کو مزاحمت پرفائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے،سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے کاپر سٹور پر شہری عاشق کے اندھے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتارکئے، انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے ہاؤس رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان گرفتارکئے، گرفتار ملزمان عرفان، محمود، عظیم اور علی شان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیںَ

سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے عقیلہ سبحانی کے اندھے قتل میں ملوث 3اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمہ رابعہ بی بی نے اپنی سوتن عقیلہ سبحانی کو شوٹر کاشف اور منصور چاند کو 2لاکھ روپے دے کر قتل کروایا،انویسٹی گیشن سول لائن نے اپنے سگے بھائی کو قتل کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا،مقتول شہزاد بھی17سال بیرون ملک یونان رہنے کے بعد واپس آیا اور جائیداد کا مطالبہ کیا،اس کے سگے بھائیوں سجاد بھٹی اور یوسف بھٹی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا،ملزمان نے قتل کی سنگین واردات کے بعد بہنوئی محبوب عارف کی مدد سے نعش نہر میں پھینک دی تھی،گرفتارملزمان سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی ہے۔ سی آئی اے صدر پولیس نے اپنے خاوند نذیر احمد کو قتل کروانے والی اس کی بیوی کو آشنا اور ساتھیوں سمیت گرفتار کیا،ملزمہ ثوبیہ بی بی نے اپنے آشنا صفدر جاوید، ساتھیوں عدیل اور سلیم کے ہمراہ اپنے خاوند کوفائرنگ کر کے قتل کیا، سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا گیا ہے،

سی آئی اے سٹی کوتوالی نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا،گروہ کا سرغنہ مجید اور اس کا ساتھی بابر خلیل متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان سے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے شہری محمد معین کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان اشفاق عرف بھولی مسیح اور زمان نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے محمد معین کو قتل کر دیا تھا،

سی آئی اے صدر پولیس نے شہری احسان کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان ذیشان، رحمان اور علی شان نے برگر کے پیسے نہ دینے کی تلخ کلامی پر احسان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا گیا ہے،سی آئی اے پولیس سٹی ڈویژن نے شاپ ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان محسن، مزمل، کاشف اور شاہد سے 12لاکھ نقدی، گھڑی مالیت4لاکھ اور 4موبائل فونز برآمد کیے۔سی آئی اے پولیس سٹی ڈویژن نے شاپ ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان محسن، مزمل، کاشف اور شاہد سے 7لاکھ50ہزار روپے نقدی اور گھڑی برآمد کی۔سی آئی اے پولیس سٹی ڈویژن نے شاپ ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان محسن، مزمل، کاشف اور شاہد سے 2لاکھ65ہزار روپے نقدی اورموبائل فونز برآمد کیے۔

سی آئی اے پولیس سٹی ڈویژن نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث6ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتارملزمان سے نقدی برآمد کی لی گئی،ملزمان شناخت پریڈ پر حوالات جوڈیشل بند ہیں۔سی آئی اے صدر پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا،ملزم نے 70لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات برآمد کر لیا گیا، سی آئی اے صدر پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں 3گینگز کے7 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے95لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئی، سی آئی اے کینٹ پولیس نے ہاؤس رابری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور4 اشتہاری گینگز کو گرفتار کیا،سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے بینک سے کیش نکلوا کر نکلنے والے شہریوں لوٹنے والے2ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان عامر اور جاویدکو گرفتار کر کے 25لاکھ روپے برآمد کیے گئے،

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

Shares: