راولپنڈی سے مالدیپ بھیجی جانیوالی کرکٹ بالز سے ہیروئن برآمد کر لی گئی.
اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانیوالے پارسل سے ہیروئن برآمد ہوگئی۔ 470 گرام ہیروئین کرکٹ ہارڈ بالز کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ ادھر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دمام جانے والے چارسدہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 79 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 40 کلو چرس برآمد کرلی۔ دریں اثنا لاہور کوٹ لکھپت میں واقع نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل جیکٹ میں جذب کیا گیا 650 گرام مشکوک مواد برآمد ہوا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.