ریحام سے ملاقات؛ جب ڈکیتوں نے اُنکا قیمتی بیگ چھیننے کی کوشش کی. مرزا بلال

ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا کہنا ہے کہ ان کی ریحام سے پہلی ملاقات ٹرین اسٹیشن پر ہوئی۔ ریحام خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مرزا بلال بیگ کا انٹرویو لینے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس دوران انھوں نے مرزا بلال سے خود سے پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا۔

 جس پر مرزا بلال نے ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ ’یہ نیویارک کے علاقے میں رات کا وقت تھا، ہلکی سی بارش تھی اور ریحام خان ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی تھیں، ان کے ہاتھ میں غالبا 10 لاکھ کا بیگ تھا‘۔ مرزا بلال بیگ کے مطابق اسی دوران 5 سے 6 لڑکوں نے ریحام خان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی، میں بھی اسی وقت اسٹیشن میں داخل ہوا تھا اور میں نے یہ منظر دیکھتے ہی شرٹ کے بٹن کھولے اور سارے لڑکوں کو پیٹنا شروع کر دیا جس کے بعد آخری جو لڑکا بچا اس نے چھری نکال لی، اسی دوران ریحام کو دھکا لگا اور ٹرین کے ٹریک پر گر گئیں‘۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
نئے جوڑے کے مطابق یہ حقیقی کہانی ہے تاہم اس کہانی کو شیئر کرنے کے حوالے سے ریحام نے پوسٹ کا کیپشن بھی درج کیا جس میں درج تھا کہ’ ناقدین اسے خود سے بنائی ہوئی کہانی قرار دیں گے‘۔

Shares: