ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری، 1ہزار622ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ایمرجنسی سروسزفراہم کی گئی

0
85

سیالکوٹ۔2اگست (اے پی پی)ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق گزشتہ ماہ 1ہزار622ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ایمرجنسی سروسزفراہم کی گئی۔میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ سیدکمال عابد نے ضلع سیالکوٹ میں موجود تمام ریسکیوسٹیشنز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجس کا بنیادی مقصد سروس کی کارکردگی کو بہتر اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسزکی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122سیالکوٹ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اسی حوالے سے تمام سٹاف کی چھٹیاں محدود کر دی گئی ہیں۔ کشتیاں اور دیگر ضروری سامان بھی دریائے چناب کے ملحقہ کئی علاقوں میں پہنچا دیا گیاہے، اس لیے انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ وسائل کو مناسب حکمت عملی سے بروئے کار لائیں تاکہ ایمرجنسیز سے منظم انداز میں نبرد آزما ہوا جاسکے۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ کنٹرول روم کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے گذشتہ ماہ میں اپنے سات منٹ اوسط ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے1651ریسکیوآپریشن کے دوران1622ایمرجنسی متاثرین کو بروقت مددفراہم کی۔ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق653کال ٹریفک حادثات،687میڈیکل ایمرجنسی،45آگ لگنے کے واقعات،48جرائم کی واقعات، 9پانی میں ڈوبنے کے واقعات،4عمارت منہدم ہونے کے واقعات اور132دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔مزید یہ کہ 1622ایمرجنسی متاثرین میں سے281 معمولی زخمی متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 1341مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایمر جنسی سر وس ریسکیو 1122سیالکوٹ نے45آگ کے حا دثا ت میں بروقت رسپا نس کر کے عوام کو جانی اور مالی نقصان سے بچا یا۔

Leave a reply