ریحانہ کے بعد ایک اور ہالی وڈ اداکارہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کردی

امریکی پاپ اسٹار ریحانہ کے بعد آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ ادکارہ سوسن سرینڈن نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کردی ۔

باغی ٹی وی : بھارت میں اس وقت کسانوں کا احتجاج جاری ہے بھارتی حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کے لیے تشدد تک سے گریز نہیں کررہی اور متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور پاپ گلوکارہ ریحانہ سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اس مسئلے پر اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں –

تاہم اب آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ادکارہ سوسن سرینڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُس خبر کا لنک شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کسان کب سے اور کیوں احتجاج کررہے ہیں۔


ہالی ووڈ ادکارہ سوسن سرینڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں بھارتی کسانوں کے احتجاج میں اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے اُن کے ساتھ کھڑی ہوں۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارتی کسان کون ہیں اور یہ کیوں احتجاج کررہے ہیں تو آپ اس خبر کو پڑھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم پر ردّ عمل دینے والی امریکی گلوکارہ ریحانہ کو حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے حمایتی انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستانی ایجنٹ قرار دیا تھا۔


امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے لیے آواز بلند کی اور ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں؟-

اس حوالے سے متعدد نامور بالی ووڈ اداکاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا کہ ریحانہ سمیت دیگر غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جبکہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو بے وقوف کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران دعوی کیا کہ ریحانہ مذکورہ ٹوئٹ کرنے کے 100 کروڑ روپے وصول کئے ہیں-

واضح رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے-

بھارتی کسانوں کا احتجاج: گوہر خان نےعالمی ستاروں پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں

بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کےحق میں بول پڑے

بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکاروں نے مصیبت مول لی

بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا…

ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو بی گریڈ اداکارہ قرار دیا

Comments are closed.