زائد نرخوں پرروٹی فروخت کرنے پر 88مقدمات درج، 185ملزمان گرفتار

0
147
roti

پنجاب حکومت کامیابی سے روٹی اور نان کو نئی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کروارہی ہے. تاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس عوامی اقدام سے تمام لوگ مستفید ہوں. جو نان بائی روٹی کو 16 اور نان کو 20 روپے میں فروخت نہیں کر رہا اس کے خلاف سخت کریک ڈاون کا عمل بھی جاری ہے.

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تلہ گنگ میں مختلف تندرو پوائنٹس کی اچانک چیکنگ کے دوران کیا. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے روٹی و نان کی قیمتوں کو چیک کیا اور نان و روٹی کے وزن کو اپنی نگرانی میں چیک کروایا. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے روٹی کا وزن کم ہونے پر نان بائیوں کو وارننگ دی. انہوں نے تلہ گنگ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی و نان پر قیمت عمل درآمد کے ساتھ ساتھ روٹی 100 گرام اور نان 120 گرام وزن کے مطابق فروخت کروانے کی ہدایت کی.. انہوں نے بتایا کہ تلہ گنگ میں میں روٹی 16 روپے اور نان 20 میں عوام الناس کو دستیاب ہے. انہوں نے کہا کہ روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی سے عوام خوش ہے اور پنجاب حکومت سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے.انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک صوبہ بھر میں 22408 تندروں کی انسپیکشن کی گئی ہے, 347 مقدمات, 94 تندورں کو سیل جبکہ 817 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے.

لاہور پولیس کاضلعی انتظامیہ کے ہمراہ روٹی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
زائد نرخوں پرروٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں گزشتہ6روز میں 88مقدمات درج کر کے 185ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں روٹی مہنگی بیچنے والے 24ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔اسی طرح کینٹ ڈویژن میں 63، سول لائنز ڈویژن میں 32، صدرڈویژن میں 08، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 28اورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 30ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے روٹی کی مقرر کردہ قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کے حوالے سے کہا ہے کہ روٹی کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت پر عملدرآمد کیلئے جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کوضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے اور تندوروں پرمہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث قانون شکن عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے

روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply