روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کی قیمت میں اضافہ،حکومت کا قصور نہیں بلکہ ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے بینکوں سے پیسہ نکالنا شروع کر دیا، اگر حکومت کا اس میں کوئی قصورہوتا تو سٹاک مارکیٹ بھی نیچے آتی لیکن ایسا نہیں ہے

 

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر پرسن مریم خان نے سوال کیا کہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار ہو گئی ہے جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ نہ خریدیں، مریم خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر بھی 168 ہو گئی ہے،اسکی کیا وجہ ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جو اپوزیشن ہے وہ لوگوں کو اصلیت نہین بتا رہی اور کچھ صحافی بھی اصلیت نہیں بتا رہے، یہ ہو کیوں‌ رہا ہے ؟ایک تو پہلے سے آپ نے روپے کو کنٹرول کر کے رکھا ہوا تھا اسکے لئے کئی بلین سالانہ دے رہے تھے،حکومت نے لوکل بزنسز اور فیکٹریز والوں کو مراعات دینے کے لئے 13 فیصد سے 7 فیصد انٹرسٹ کر دیا، اس سے ڈالر کو بہت افکیٹ پہنچا ہے، جب 13 فیصد انٹرسٹ مل رہا ہے بہت لوگوں نے پیسے ڈال کر اکاؤںٹ کھول دیئے، انہوں نے کہا کہ بیٹھے بٹھائے پیسہ مل رہا ہے،کسی چیز کا رسک لینے کی ضرورت نہیں، حکومت نے جب انٹرسٹ ریٹ بتدریج پہلے 9 اور پھر سات کیا تو پھر ڈالر کی فلائٹ شروع ہو گئی، جنہوں نے یہاں انویسمنٹ کے لئے پیسہ رکھا تھا انہوں نے ڈالر نکال کر باہر بھجوا دئے کہ اب فائدہ نہیں، یہ فلائٹ اب اور ہو گی، اگر ڈالر کو دیکھنا ہو اور حکومت کی کمزوری کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہو تو پھر سٹاک مارکیٹ کو بھی نیچے جانا چاہئے،اور اگر سٹاک مارکیٹ اوپر آ رہی ہے اس میں انویسٹ ہو رہی ہے تو پتہ چلنا چاہئے کہ یہ آرٹفیشل فلائٹ ہے، خبریں ہیں کہ اور انٹرسٹ ریٹ کم ہو تو انکا تو بھٹہ بیٹھ جائے گا اسلئے انہوں نے ڈالر نکالنا ہے،میرا خیال ہے کہ یہ کنٹرول بھی ہو جائے گا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک اور کام بھی کیا، حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ آرٹفیشل طریقے سے ڈالر کو کنٹرول نہین کیا اس کو اصل قیمت پر رکھنا ہے، اس سے ایکسپورٹر کو بڑا فائدہ ہے ،جب آپ دس ڈالر کی چیز ایکسپورٹ کرتے ہین تو وہ آپکو جو ڈالر آتے ہیں سو ڈالر وہ آپکو پھر 168 وپے آتے ہیں، بنگلہ دیش اور انڈیا کے مقابلے میں آپ سستی چیز باہر بھیج سکتے ہیں اگر ایکسپورٹر فائدہ اٹھائیں تو اس چیز کا ہمیں بہت فائدہ بھی ہو سکتا ہے

Shares: