اسلام آباد : تھانہ کوہسار کے علاقے سید پور میں ساس بہو کے جھگڑے کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ملزم گرفتار-

بقاغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقے سید پور ماڈل ولیج میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث اسد نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساس اور بہو کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا بعدازاں بہو نے اپنے بھائیوں کو فون کر کے بلالیا، بھائیوں کے آنے کے بعد جھگڑا طول پکڑ گیا-

پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے بعد فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے شہباز نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ شیراز نامی شخص زخمی ہوگیا جس کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں تھانہ شاہ پور پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کیا تھا گرفتار ملزم کا تعلق فتو عبدالرحیمہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رشتے سے انکار پر مسماۃ (ش) دختر شمشاد کو فائرنگ کر نے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، مقتولہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں نرس تھیں جن کو یکم اکتوبر کو راہ چلتے قتل کیا گیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی –

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

مدعی داود خان ولد شمشاد خان سکنہ بدھنی نے مورخہ یکم اکتوبر کو تھانہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن مسماۃ (ش) جو کہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں نرس تھی کو کسی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کرتے ہوئے مقتولہ کے قرب و جوار میں رہنے والے متعدد افراد کو بھی شامل تفتیش کیا، جس کے دوران مقتولہ کے اندھے قتل میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے گزشتہ روز ملزم اسلم ولد فرید سکنہ فتو عبدالرحیمہ کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ کو رشتے سے انکار پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا –

نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ہسپتال میں "گھناؤنا” کام کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی…

بھارت: مسلم خاندان پر ہندو انتہا پسندوں کا انسانیت سوز ظلم

گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

Shares: