سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نیب سے ریلیف مل گیا

0
33

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نیب سے ریلیف مل گیا، نیب نے دونوں انکوائریاں بند کرنے کی سفارش کر دی

نیب لاہور کے نوٹ میں کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد عثمان بزدار کیخلاف انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے،عثمان بزدار کیخلاف ناکافی شواہد ہیں، انکوائری بند کر دی جائے،ریجنل بورڈ میٹنگ میں سردار عثمان بزدار کیخلاف دونوں انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ریجنل بورڈ میٹنگ میں حتمی منظوری چیرمین نیب سے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا عثمان بزدار کیخلاف نیب میں شراب لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کی جارہی تھی،نیب لاہور نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے قبل عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، سردار عثمان بزدار آخری بلاوے پر پیش نہ ہوئے اور بعد ازاں قبل از گرفتاری ضمانت لے لی،

گزشتہ روز عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے تھے،عثمان بزدار نے سماعت نے بعد صحافی کے سوال پر دلچسپ مکالمہ کیا، صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے علاوہ سب آپ پر کرپشن اور نااہلی کا الزام لگاتے ہیں،کیا کہیں گے،کے جواب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہر میں سب معصوم ہیں،بس گہنگار میں ہی ہوں،

عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کی جانب سے شراب لائسنس کے خلاف قانون اجرا کے معاملے پر بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب بھی کیا تھا اور وہ نیب میں پیش بھی ہوئے تھے

قبل ازیں شراب کی فروخت کے لائسنس کے اجراء معاملے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے, بیرسٹر سعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a reply