سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

0
41

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کا معاملہ،سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئیں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو سماعت کرے گا ،جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا شوکت عزیزصدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے

پاکستان سٹیل ملز جیسا کھربوں مالیت کا ادارہ تباہی کے دھانے پر، نشے میں بدمست حکمران گھر کے برتن بیچنے لگے ہیں، اویس نورانی

تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی،شیری رحمان کا دعویٰ

اسٹیل ملز کی بندش پر اپوزیشن جماعتوں کی سیاست،حماد اظہر نے کھری کھری سنا دیں

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست 28 اپریل کو سپریم کورٹ میں دائر کی تھی،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے،

اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Leave a reply