صدرمملکت کے 20 نکاتی معاہدے کی خلاف ورزی،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کیخلاف مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان کے حوالہ سے بنائے گئے 20 نکات کی خلاف ورزی پر لاہور میں جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
لاہور کے علاقے لارنس روڈ لاہور پر واقع مسجد میں گزشتہ روز نماز تراویح کے دوران 20 نکاتی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس پر مسجد کے خطیب علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ طے کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی گئی اور 3 سے ساڑھے 300 نمازی کندھے سے کندھا ملا کر اور فاصلے کو نظر انداز کرکے نماز ادا کررہے تھے
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے بعد 150 افراد کو اجتماع کی شکل میں بٹھا کر درس بھی دیا گیا۔
قبل ازیں علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف مساجد کو نشانہ بنانا درست نہیں امریکا اور دیگر یورپی ممالک میں بھی کورونا وائرس کیا مساجد کی وجہ سے پھیلا،سماجی فاصلے کے قانون پر کئی مقامات پر عمل نہیں ہو رہا، صرف مساجد کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، ہمیشہ مساجد کے خلاف کاروائی ہوتی ہے اگر تھوڑی سی خلاف ورزی بھی ہو تو اسے زیادہ اچھالا جاتا ہے،دنیا بھر میں کرونا مساجد سے نہیں پھیلا. سعودی عرب میں مساجد بند ہیں پھر بھی کرونا کے کیس بڑھ رہے ہیں اسلئے مساجد کے خلاف خواہ مخواہ آواز نہ اٹھائی جائے.
واضح رہے کہ پاکستان کے علما کرام کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد رمضان میں مساجد میں عبادات کے حوالہ سے بیس نکاتی معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق 50 سال سے زائد عمر والے افراد، بچے اور بیمار لوگ گھر میں ہی نماز ادا کریں گے جبکہ نمازیوں کے درمیان کم سے کم 6 فٹ کا فیصلہ ضروری ہوگا۔
اپوزیشن جماعتوں، ڈاکٹرز نے بھی اس حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے ، پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت مساجد کو کھولنے کا فیصلہ مذہب نہیں سیاست سمجھ کر کر رہی ہے، لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
ڈاکٹروں کی تنظیم نے بھی آج اس فیصلے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب کعبہ میں تراویح بند ہو سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں، پاکستان میں ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہمیں مریضوں کا سڑکوں پر علاج کرنا پڑے،