باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کی اہم رکن صفورہ زرگر کی ضمانت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے صفورا زرگر کی مشروط ضمانت منظور کی کہ وہ پولیس تحقیقات میں تعاون کریں گی، کوئی ثبوت مٹانے کی کوشش نہیں کریں گی اور دہلی چھوڑ کر نہیں جائیں گی. 15 دن میں کم از ایک بار پولیس سے رابطہ کریں گی.

غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی صفورہ، حاملہ ہیں اور اس حالت سے گزر رہی ہیں، جسے بہت ہی حساس خیال کیاجاتا ہے،ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گزشتہ روز دوپہر 12 بجے دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس راجیو شکدھر کی بینچ میں صفورہ کی عرضی پر سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے سماعت میں التوا کا مطالبہ کیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت کو ایک دن کے لیے یعنی 23 جون تک موخر کر دیا تھا۔

۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کہ صفورہ کو 10 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا تب سے اب تک ضمانت کی چار مرتبہ کوشش کی جا چکی ہے، پہلی بار 18 اپریل کو ضمانت کی عرضی داخل کی گئی تھی جسے ‘یو اے پی اے’ عائد ہونے کی وجہ سے خارج کر دیا گیا تھا، اس کے بعد دو مئی کو دوبارہ ضمانت کی درخواست داخل کی گئی تھی جبکہ چار جون کو بھی تیسری مرتبہ عرضی داخل کی گئی تھی جسے خارج کر دیا گیا تھا ، آج دہلی ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی ہے.

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

صفورا زرگر دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں ایک ریسرچ فیلو اور جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کی میڈیا کوآرڈینیٹر تھی انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف گزشتہ برس دسمبر میں منظور کیے گئے شہریت کے ترمیمی قانون کے خلاف بھرپور احتجاج کا اہتمام کیا تھا۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کو بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر کویت کا شکریہ ادا کرنا مہنگا پڑ گیا

Shares: