سندھ کے علاقے گھوٹکی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل میں ملوث 3 مشتبہ ملزمان کو پولیس نےگرفتار کیا ہے

پولیس نے ٹارگٹڈ کاروائی کی ہے، کاروائی کمال لونڈ میں کی گئی، اس دوران پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا جن سے صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل بارے تحقیقات کیا جائے گی،دوسری جانب صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں،ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی ٹھٹہ، لاڑکانہ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، پڈعیدن، نوشہرو فیروز اور میہڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا،مظاہروں میں صحافی برادری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور صحافی نصراللّٰہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی ماں کا کہناہےکہ میرے بیٹے کو صحافی برداری نے انصاف دلوانے میں ساتھ دیا تو ٹھیک ورنہ میں اکیلی بھی ظالموں سے لڑوں گی

جے ڈی سی کے ظفر عباس کی جانب سے نصرا للہ گڈانی کے اہلخانہ کیلے امداد کا اعلان
دوسری جانب میرپور ماتھیلو کے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے اہلخانہ کی مالی امداد کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ جے ڈی سی کے ظفر عباس نے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین علی شیخانی کے تعاون سے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سینئر صحافیوں کی درخواست پر کیا گیا ہے،ظفر عباس جلد ہی اس مالی مدد کو شہید کے خاندان تک پہنچائیں گے

صحافی نصرا للہ گڈانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ“ میرا سافٹ ویئر کوئی اپڈیٹ نہیں کر سکتا ہاں البتہ میرا ہارڈویئر ختم کردیں پھر الگ بات ہے جب تک زندہ ہوں مظلوم قوم کے لئے بولتا رہوں گا.” یہ ویڈیو نصراللہ گڈانی کے قتل سے دو روز قبل کی ہے

صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ،شرجیل میمن کا اظہار تعزیت

نصراللہ گڈانی گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے رہائشی ہیں، وہ سندھی روزنامہ عوامی آواز سے منسلک ہیں،نصراللہ گڈانی کو 21 مئی کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا تھا، نصر اللہ گڈانی کو سندھ حکومت کی ایئر ایمبولینس پر علاج کے لئے کراچی منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے.

ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Shares: