بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر 40 ہزار فلم ملازمین کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دینے کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے، وبا نے جہاں دیگر تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے وہیں بھارتی فلم انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے، متعدد ورکرز کام نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں تاہم ایسے میں کئی بالی ووڈ اداکار ان کی مدد کے لئے زامنے ہیں جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں-

سلمان خان ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں آگے آگے رہتے ہیں، بالخصوص کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں وہ متاثرین کی امداد میں سب سے آگے ہیں، چند روز قبل سلمان خان نے کورونا وائرس سے نبرد آزما تقریباً 5 ہزار فرنٹ لائن ورکرز میں کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کیں جب کہ اب دبنگ خان نے بالی ووڈ انڈسٹری کے 40 ہزار ملازمین کی مالی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ ملازمین کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دیں گے-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے یہ رقم ورکرز کے اکاؤنٹس میں فوری منتقل کردی جائے گی جبکہ ہر ایک ورکر کو راشن اس کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔

ان ورکرز میں 25 ہزار فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 15 ہزار وہ خواتین ملازم ہیں جو مختلف فلم اسٹوڈیوز میں کام کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور دوسری لہر کی شدت کے باعث معیشت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے کورونا کے باعث کئی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جس کے باعث فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکرز بھی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔

سلمان خان کی جانب سے کورونا سے متاثر طالبعلم کی مالی امداد

سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

لوگوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا سلمان خان

ادیتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

بھارت میں کورونا بحران: سونو سود کا پورےگاؤں کو راشن فراہم کرنے کا وعدہ

سلمان خان نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا

کورونا وبا:اجے دیوگن کا ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ

بھارت میں کورونا بحران: جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس این جی اوز کے حوالے

نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

Shares: