سانحہ اے پی ایس، نو برس بیت گئے،زخم آج بھی تازہ

0
211

سانحہ اے پی ایس پشاور ،نو برس بیت چکے تا ہم زخم آج بھی تازہ ہیں۔پاکستانی تاریخ میں 16 دسمبر ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔اسی دن انسانیت کے لفظ سے ناآشنا افراد نے 132 بچوں سمیت 149 افراد کو شہید کر دیا تھا

2014 میں آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔جدید اسلحے سے لیس چھ امن دشمنوں نے نہتے بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنایا۔ سکول پرنسپل طاہرہ قاضی کی فرض شناسی برسوں یاد رکھے جائے گی ۔بہادر خاتون نے اپنی جان قربان کردی لیکن دہشت گردوں اور بچوں کے بیچ دیوار بن کر کھڑی رہیں۔ تحریک طالبان پاکستان نے اے پی ایس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا انتقامی ردعمل قرار دیا تھا۔ان دہشت گردوں کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی تھی اور اسلحہ و بارود بھی افغانستان سے لے کر آئے تھے۔دلوں کو دہلا دینے والے اس سانحے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی اور پوری قوم کو بِلا کسی مذہبی و سیاسی تفریق کے یکجا کر دیا۔ دہشت گرد مسلسل افغانستان کی سر زمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے معصوم شہریوں کونشانہ بناتے ہیں۔آج بھی پاکستان کی افواج اور عوام افغانستان کےدہشت گردوں سے نبردآزما ہے۔

پاکستانی قوم دہشت گردی کی جنگ جیت چکی ہے،نگران وزیراعظم
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشک بار ہو جاتی ہیں، 9 برس پہلے آج کے دن دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا، یہ ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں، دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر قوم کا حوصلہ پست کرنے کی ناکام کوشش کی، آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے نے اس قوم کا عزم مضبوط تر کیا، قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی،رنسپل شہید طاہرہ قاضی، نہتے اساتذہ طالب علموں کو بچانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹی رہیں اور جامِ شہادت نوش کیا، آج کا دن ان عظیم شہیدوں کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کا بھی دن ہے، انسانی تاریخ میں قربانی کی ایسی تابندہ مثالیں بہت کم ملتی ہیں، پاکستانی قوم دہشت گردی کی جنگ جیت چکی ہے، قوم نے دشمن کے پاکستان میں شر انگیزی اور انتشار پھیلانے کے تمام حربے ناکام کر دیے، شہید طاہرہ قاضی اور شہید اعتزاز حسن جیسے نڈر لوگوں کو بزدل دہشت گرد کبھی ہرا نہیں سکتے، پوری قوم کو اپنے ان عظیم شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے، پوری قوم سانحۂ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں غم زدہ ہے، پوری قوم پہلے سے زیادہ مضبوط اور اس عفریت کے خلاف متحد ہے، پاکستانی قوم تمام شرپسندوں کو جہنم واصل کرنے تک اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردوں اور پاکستان کے امن کے دشمنوں کو میرا واضح پیغام ہے، پاکستانی قوم متحد ہے.

پیپلز پارٹی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کرے گی،بلاول زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی برسی پر پیغام میں سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا اور ان کے شہید اساتذہ کو خراج عقیدت، شہداء کے خاندانوں سے بھی یکجہتی کا اظہارکیا ، بلاول کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک بھیانک دن ہے،اس ہولناک خونریزی کی یاد ہر پاکستانی کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے،ہم نہ تو شہدا کو بھولیں گے اور نہ ہی اس سانحہ کو،ہم دہشتگردی کے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،شہداء کے خاندانوں کا غم مجھ سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا، کیونکہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں انتہا پسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے،ہم یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی قوم کو پھر کبھی سانحہ اے پی ایس جیسے لمحات سے گذرنا نہ پڑے،ہمیں انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی، اورہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے،صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت نے سوات میں دہشتگردی کو شکست دی تھی،اب 8 فروری کو الیکشن میں کامیابی کے بعد آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کرے گی،الیکشن کے بعد آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت دہشتگردی کو ملک سے ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے.

قیام پاکستان کو نظام پاکستان کے ذریعے استحکام پاکستان سے روشناس کرانا ہے۔فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کا دن سقوط ڈھاکہ کے واقعہ کی صورت میں ملک دو لخت ہونے کی یاد دلاتا ہے،بدقسمتی سے ہمیں اس دن سانحہ آرمی پبلک سکول جیسا دلخراش واقعہ دیکھنا پڑا۔ ہمیں دشمن کی ہر سازش کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہو گا۔ زندہ قوموں کی طرح ہمیں خود ہی اپنے ان زخموں کا مداوا کرنا ہو گا۔ استحکام پاکستان پارٹی کی ہر کوشش ہر سوچ ملک کو مضبوط کرنے کے لئے ہے۔قیام پاکستان کو نظام پاکستان کے ذریعے استحکام پاکستان سے روشناس کرانا ہے۔

سانحہ اے پی ایس،انجمن تاجران کی جانب سے شہدا کے اعزاز میں دعائیہ تقریب و ریلی کا انعقاد کیا گیا،صدرانجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی جانب سے ریلی کا انعقاد شاہ عالم مارکیٹ میں کیا گیا ،دعائیہ تقریب و ریلی میں تاجربرادری نے کثیرتعداد میں شرکت کی،معصوم شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی،لاہور کی تاجربرادری کی جانب سے معصوم شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا،مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی ودعایئہ تقریب کا مقصد ننھے شہداء کوسلام و خراج عقیدت پیش کرنا ہے،16دسمبر2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،ہم شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے،پوری قوم دکھ کے اس لمحے میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے، آرمی پبلک سکول کے شہدا ہمارے اصل ہیرو ہیں،شہدائے اے پی ایس نےاپنی قربانیوں سےقوم کو متحد کیا،

16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی، دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کیا اورعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

سانحہ اے پی ایس،سپریم کورٹ کا انکوائری کمیشن رپورٹ بارے بڑا حکم

سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

حکومت جواب دے ،پشاوردھماکے میں کون ملوث ہے،سراج الحق

Leave a reply