سیالکوٹ واقعے پر وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں چیئرمین سینیٹ سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مشاورت کی 20 دسمبرکو سینیٹ اور 22دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے ایوانوں میں سانحہ سیالکوٹ پربحث کرائی جائے،

دوسری جانب سانحہ سیالکوٹ کی تفتیش تاحال جاری ہے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، ترجمان پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کے فرانزک ٹیسٹ کے لئے ڈی وی آرز واقعے کے تیسرے روز ہی فرانزک لیب میں بھجوا دیے گئے تھے۔سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی وی آرز میں 160 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج موجود ہے، پولیس نے واقع میں ملوث مزید اٹھارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے

قبل ازیں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے وفد نے سیالکوٹ سانحہ میں ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک عدنان کو بہادری و شجاعت پر خراج تحسین پیش کیااور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

قبل ازیں ضلع کونسل نارووال اور بلدیہ نارووال کے زیر اہتمام نارووال میں “رحمت العالمین صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم امن کانفرنس” منعقد ہوئی جس میں مقامی مذہبی و سیاسی قائدین نے شرکت کی اور سانحہ سیالکوٹ کی پرزور مذمت کی اور اسلام کے امن و انصاف کے پیغام سے یکجہتی کا اظہار کیا-

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

واضح رہے کہ توہین مذہب ،قرآن کا مبینہ الزام لگا کر غیر ملکی شہری کو جلا گیا گیا ،واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے 132 کلو میٹر دور سیالکوٹ کی تحصیل اگوکی میں پیش آیا جہان‌ایک فیکٹری میں جنرل منیجر کے طور پر کام کرنے والے ملازم کو قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں عوامی ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا بعد ازاں اسکی لاش کو آگ لگا دی گئی فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جب اس معاملےکی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا تھا پولیس کو تقریباً صبح پونے گیارہ بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی، پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔فیکٹری مالک نے بتایا کہ پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے

مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

اس دن میرا جذبہ تھا کہ…ملک عدنان نے وزیراعظم ہاؤس میں دل کی بات بتا دی

پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم عدالت پیش

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

Shares: