سعودی عرب نے پیسے واپس مانگے؟ شاہ محمود قریشی نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

0
59

سعودی عرب نے پیسے واپس مانگے؟ شاہ محمود قریشی نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے نہ تو پیسے مانگے ہیں اور نہ ہی تیل بند کیا ہے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالہ سے پاکستان کسی دباو میں آ کر فیصلہ نہیں کریگا،اس سلسلے میں سعودی عرب اور پاکستان میں مکمل یگانگت ہے ۔ سعودی عرب نے پیسے مانگے ہیں اور نہ ہی ادھار کی تیل بند کی ہے ،یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات سے کشمیریوں کے تشخص اور علیحدہ آئینی حیثیت کو پامال کیا گیا۔ہزاروں کشمیری جوانوں کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل اور کشمیری قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے جبکہ پابندیاں اور غیر قانونی اقدامات کا تسلسل ایک سال بعد بھی جاری ہے۔بھارت کی جانب سے کالے قوانین کے نفاز میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا  جے پی سرکار کا کہنا تھا کہ ہم یہ اقدامات کشمیریوں کی بہتری کیلئے اٹھا رہے ہیں لیکن  سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر یہ اقدامات ترقی یا بہتری کیلئے تھے تو وہاں تو شادیانے بجنے چاہیے تھے، بھارت بتائے ایک سال میں وہاں کتنی سرمایہ کاری آئی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی 6 پارٹیاں جو پہلے دلی سرکار کی طرف دیکھا کرتی تھیں اب وہ ان سے نالاں ہیں یہ بڑی تبدیلی ہے۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے کشمیر پر واضح موقف اختیار کیاچین نے واضح طور پر بھارت کے 5اگست کے اقدامات کو مسترد کیا اورواضح کہا کہ مشرقی لداخ میں ہم بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کرتے۔چین نے سی پیک پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو بھی مشترکہ اعلامیہ میں مسترد کر دیا۔ کشمیر سے متعلق بیانیے کو اب دنیا تسلیم نہیں کرتی۔ انٹرنیشنل کرایسز گروپ کشمیریوں کی جدوجہد کو مقامی سیاسی مزاحمت سے تعبیر کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے جعلی فلیگ آپریشن کا ناٹک رچا سکتا ہے۔میں نے اس سلسلے میں اپنے مختلف مراسلوں میں جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کو بھارتی عزائم سے باخبر کر چکا ہوں۔

عمران خان اور محمد بن سلمان کی لڑائی کیوں؟ ترکی کے ہاتھ خزانہ لگ گیا،تہلکہ خیز انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

Leave a reply