سعودی تاجر نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کن شعبوں میں‌ سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی کو خوش آمدید کہتے ہوئے حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے سے متعلق کئے گئے اقدامات اور باصلاحیت سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت سے متعلق آگاہ کیا۔

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 12 موسم ہوتے ہیں جو زراعت، پھلوں، ڈیری اور فشریز کی پیداوار کیلئے موزوں ہیں۔ حکومت نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے برآمدات اور پیداواریت میں اضافہ کیلئے ریسرچ اور ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ حکومت سیب، آڑو، آم اور لیموں سمیت مقامی سطح پر تیار ہونے والے دیگر پھلوں کی بین الاقوامی طلب کو پورا کرنے کیلئے معیارات پر مبنی برآمدات کیلئے کام کر رہی ہے کیونکہ ان پھلوں کی اپنے معیار اور ذائقہ کے باعث زیادہ طلب ہے۔

ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

چیئرمین التمیمی گروپ آف کمپنیز نے معاشی استحکام اور ترقی کے حصول کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام غیر ملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی کاروبار کو راغب کرنے کا اہم عنصر ہے اور اب تاجروں کیلئے فراہم کی گئی سہولیات اور شفافیت کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے۔ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کو دنیا کے 10 بڑے کاروبار کی بہتری کا ماحول فراہم کرنے والے ممالک میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ وزیراعظم نے التمیمی گروپ کی پاکستان میں فوڈ پراسیسنگ، ڈیری اینڈ لائیو سٹاک اور گوشت کی پراسیسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔

پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

Shares: