سویوں کا مضافر بنانے کی ترکیب

0
131

سویوں کا مضافر
سویاں ایک پیکٹ
چینی آدھا پاو
کھویا آدھا پاو
دودھ ایک کپ
گھی آدھا کپ
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
کیوڑہ ایسنس تین سے چار قطرے
زردہ رنگ ایک چٹکی
بادم پستہ اور کشمش دو کھانے کے چمچ
چھوٹی الائچی پانچ عدد
چاندی کا ورق دو عدد
ترکیب:
گھی گرم کرکے چھوٹی الائچی ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں سویاں فرائی کریں ساتھ ہی کھویا ڈال دیں دو کھانے کے چمچ گھی گرم کرکے الائچی فرائی کریں پھر اس میں چینی اور دودھ ڈالیں جب شیرہ بن جائے تو سویوں میں شامل کرکے تھوڑا ابال آنے پر لیموں کا رس ملائیں آخر میں پیلا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر دم پر رکھیں سرونگ ڈش میں نکال کر میوہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں

Leave a reply