بھارتی نیوی کے سابق افسران کی سزائے موت کیخلاف اپیل قطر میں منظور

0
152
indian

قطر میں بھارتی نیوی کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی

قطر میں سزائے موت کے خلاف اپیل کی درخواست جلد ہو گی،اپیل بھارتی حکومت نے دائر کی تھی، قطری عدالت نے بھارتی حکومت کی دستاویزات قبول کر لی ہیں، کیس کی جلد سماعت متوقع ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کا کہنا ہے کہ بھارت نے قطری عدالت میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی

بھارتی نیوی کے جن سابق افسران کو سزائے موت سنائی گئی ان پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ قطر کی نیوز ویب سائٹ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان افسران پر قطر کی آبدوز کے منصوبے سے متعلق معلومات اسرائیل کو دینے کا الزام ہے،تاہم قطری حکومت نے الزامات بارے کوئی معلومات بھارتی حکومت کو نہیں دیں،

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہماری حکومت اس معاملے میں قطری حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سات نومبر کو قطر میں واقع انڈین سفارتحانے کو سزا پانے والے آٹھ شہریوں تک قونصلر رسائی دی گئی ہے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے سزائے موت پانے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی-

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو قطری عدالت نے سزا سنائی وہ قطر میں الدہرہ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے، جنہیں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،آٹھوں بھارتی نیوی کے سابق افسران ہیں،وہ بڑے بھارتی جنگی جہازوں کی کمان سنبھالتے تھے، وہ قطر کی مسلح افواج کو تربیت اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی ایک نجی فرم دہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے لیے کام کر رہے تھے،

کرپشن کے الزام میں بھارتی نیوی کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

بھارتی فوج کے بعد نیوی میں بھی کرونا پھیل گیا

ایک بارمیں اور ائیر ہوسٹس جہاز میں اکیلے تھے، ائیر ہوسٹس بھی حُور ہی لگ رہی تھی،عدالت میں ایسا کس نے کہہ دیا؟

جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول

سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

جنگی مشقوں کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں سربراہ پاک فضائیہ کی پرواز

Leave a reply