سپریم کورٹ کا حکم،وفاقی و صوبائی حکومتیں ماننے کو ہیں‌ تیار

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر وفاق اور صوبائی حکومتوں نے عمل کرنا شروع کر دیا

کرونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی جانب سے مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایت پر اسلام آباد کی تمام مارکیٹیں ‌اور شاپنگ مالز کھول دیئے گئے، وفاقی دارالحکومت میں چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں کھول دی گئیں، تمام ہیئر سیلونز اور باربر شاپس کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت نے بھی شاپنگ مالز 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مارکیٹیں‌ شام 5 بجے تک ہی کھلی رہیں‌ گی۔ پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ب عدالتی حکم پرشاپنگ مالز 24 گھنٹےکھولےجائیں گے

سندھ حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے کے حکم پر عمل درآمد کے پابند ہیں، ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں کھول دیں گے۔

پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ، سپریم کورٹ

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج کورونا ازخود کیس کی سماعت کے دوران مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیاں ہفتہ اور اتوار کو بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے، عدالت نے کراچی کی تمام مارکیٹس بھی کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

Leave a reply