کوئٹہ؛ اسکول کے چار طلباء پرحملہ، مقدمہ درج

0
92
انسانی گوشت کھانے والے دو افراد گرفتار

کوئٹہ میں تصادم کے دوران اسکول کے چار طلباء زخمی ہو گئے ہیں جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز نواں کلی میں پرانی رنجش کی بناء پر پیش آیا۔ ایک زخمی طالب علم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مطابق دو ملزمان اسکول میں داخل ہوئے اور طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ چھٹی کے بعد دوبارہ ملزمان نے ساتھیوں سمیت حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 4 طلباء زخمی ہوئے۔

جب کہ اسکول کے ڈائریکٹر عبدالولی شاکر نے واقعہ کی تردید کردی ہے لیکن اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ بدنامی سے بچنے کیلئے ایسا کررہی ہے ورنہ یہ حقیقت ہے کہ ایسا ہے کہ ایسا واقعہ ہوا ہے جس کے کئی طلباء عینی شاہد ہیں لیکن اسکول انتظامیہ انہیں اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا اور واقعہ کو میڈیا پر لانے یا اس حوالے سے بات کرنے پر منع کیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جمہوری پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے. بلاول بھٹو زردری
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی

دوسری جانب اس واقعے پر زخمی طلباء کے والدین اس سے قبل چپ تھے اور انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق دراصل یہ اس لیئے تھا کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی جائے تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ اس معاملے کو رفعہ دفع کرنا چاہتی تھی اور ان کی کوشش تھی کہ اس معاملہ پر میڈیا میں بحث یا پھر قانونی کاروائی نہ ہو.

Leave a reply