سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

سرکاری کمیونیکیشن وٹس ایپ پر ہونا خطرناک ہے، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
0
85
amin ul huq mqm

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا

سی ای او پاک ڈیٹا کام کی طرف سے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی،کمیٹی ممبر شیر علی ارباب نے کہا کہ تھوڑا سا کچھ ہوجاتا ہے، تو ملک میں انٹرنیٹ بند ہوجاتا ہے، ملک میں ماحول دوست پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی کی اجلاس میں عدم موجودگی پر ممبر کمیٹی نے سوال کئے، چئیرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ آئی ٹی سیکرٹری کل قائمہ کمیٹی میں موجود تھے،وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ کل جب وہ واپس گئے تو انہیں ٹرانسفر کردیا گیا اب کوئی سیکرٹری آئی ٹی نہیں ہے،

نینشل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایجنڈا کمیٹی میں زیر بحث آیا،سی ای او این آئی ٹی بی بورڈ کی طرف سے ادارے کی کارکردگی، ورکنگ پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہ پاکستان میں ای گورننس، ای آفس کی اسٹریٹجی پر فوکس کررہے ہیں،

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے این آئی ٹی بی کو ای آفس کی کارگردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی،سی ای او این آئی ٹی بی بورڈ نے کہا کہ ای آفس کو 40 وزارتوں میں انسٹال کردیا ہے، ممبر کمیٹی مختار احمد نے کہا کہ ای آفس میں مسائل آرہے ہیں، اسے آسان بنائیں،وزارتوں میں این آئی ٹی بی بورڈ کے نمائندے بھیج کر ای آفس سے متعلق مسائل حل کریں، ممبر کمیٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ای آفس کو وفاق تک محدود نہ کریں، بلکہ صوبوں میں بھی اسے انسٹال کریں، ای افس، انٹرنیٹ سے عام آدمی کو فائدہ پہنچائیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کئی سال پہلے ای آفس نافذ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، اب تک بدقسمتی سے ای آفس پر کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے، ہمیں پیپر لیس ہونا چاہیے، آج بھی ہم پیپرز لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ ای آفس میں کوئی مسئلہ نہیں، ای آفس بہترین کام کررہا ہے، وزارتوں کا مسئلہ ہے وہ ای آفس کو لاگو کرنے میں ناکام ہیں، وزارت آئی ٹی کو مکمل پیپر لیس کردیا گیا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ای آفس کو بہتر سے بہتر بنایا جائے تاکہ اس کا استعمال بڑھے،

سرکاری ملازمین کے محفوظ کمیونی کیشن کیلئے بیپ اپلیکشن کی تیاری
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بیپ اپلیکشن 3 ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت کر دی،سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ نے کہا کہ آج وٹس ایپ پر سرکاری پیغام رسانی کی جارہی ہے، سرکاری کمنیوکیشن وٹس ایپ پر ہونا خطرناک ہے، بیپ ایپ کے ذریعے آفیشل کمیو نی کیشن ہوسکے گی، بیپ اپلیکشن کی بھارتی میڈیا نے بھی تعریف کی، رکن کمیٹی احمد عتیق نے کہا کہ کیا آفیشل کمنیوکیشن نجی فونز اور لیپ ٹاپ پر کرنے کی پابندی نہیں، کیا آفئشل کمنیوکیشن کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے،پالیسی نہ ہونے حساس ترین سرکاری دستاویزات لیک ہوسکتی ہیں،

سرکاری افسران حکومت کی مختص کردہ ای میل استعمال نہیں کرتے، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف
ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری ملازمین و افسران پابند ہیں کہ کونسی معلومات پبلک نہیں کرنی، ایسا نہیں ہے کہ آفشل سرکاری دستاویزات پبلک کرلی جائیں، جو معلومات عوام کا حق ہیں، صرف وہی پبلک کی جاتی ہیں، احمد عتیق نے کہا کہ سرکاری افسران کو پابند کیا جائے کہ سرکاری چینل کے ذریعے ہی کمنیوکیشن کریں، سرکاری ملازمین کو ڈکلیئر کرنا چاہیے ان کے ذاتی ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس کونسے ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بیپ اپلیکشن 2 سال پہلے تیار کی گئی تھی، بیپ اپلیکشن کو وٹس ایپ کے متبادل کے طور پر بنایا گیا تھا، پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین نے بیپ اپلیکشن استعمال کرنا تھی، وزارت آئی ٹی اور این آئی ٹی بی 3 ماہ میں بیپ اپلیکشن لانچ کریں،

قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

واٹس ایپ کی بندش،چیئرمین پی ٹی اے کو بریفنگ کے لئے طلب کر لیا گیا

Leave a reply