سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

0
81

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کا اہم کمانڈر اور مطلوب دہشتگرد صفی اللہ ہلاک ہوگیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا اور آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھاجو کہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل اور2020میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

قبل ازیں 17 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے آپریشن میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ 14 ستمبر کو بھی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا، آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث دو دہشتگرد مارے گئے۔ 11 ستمبر کو بھی سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پردہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی ، حسو خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک آئی بی او کیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک اور 6 دہشت گرد پکڑے گئے

یاد رہے کہ ان علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کا آپریشن جاری ہے اوراس حوالے سے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاک وطن سے آخری دہشت گرد کے ‌خاتمے تک مشن جاری رہے گا

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

Leave a reply