وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔ پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی ساتویں لہر کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں۔ سیلاب، امراض اور آفات کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نصب کریں گے۔3 مقامات پر آفات کی پیشگی نشاندہی کیلئے ارلی وارننگ سسٹم نصب کئے جا رہے ہیں۔ارلی وارننگ سسٹم نصب ہونے سے سیلاب کے نقصانات اور تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے بروقت اقدامات ممکن ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔پنجاب نے اپنے وسائل اور ٹیلی تھون سے جمع شدہ عطیات کے ذریعے متاثرین کو امداد دی۔ سیلاب متاثرین میں 5 ارب روپے سے زائد تقسیم ہو چکے ہیں اور 36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے۔ گھروں کی تعمیر کے لئے بھی سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات#baaghitv #pakistan #PakistanZindabad #goodbye2022 #Welcome2023 @ChParvezElahi pic.twitter.com/Uvo21b02kt
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 31, 2022
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل اور عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کی ہے۔ 55 ہزار سے زائد مکمل اور جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔پنجاب میں سیلاب کے بعد سب سے پہلے راجن پور پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مری اور دیگر مقامات پر سیاحوں کی سہولت کیلئے بارش اور برفباری کے دوران خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔بیرون ملک خاص طور پر چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا سیلاب میں ریسکیو اور ریلیف پلان قابل تحسین ہے۔ ریسکیو 1122 کے ادارے نے سیلاب کے دوران قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی آفات سے 30، 40 دن پہلے پیشین گوئی ممکن ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی مستقل صورت اختیار کر رہی ہے، ہمیں خود کو تیار رکھنا ہوگا۔
پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسداللہ خان، قائم مقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی، ڈی جی ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا