سینیٹ کی 6 نشستوں پر بائی الیکشن کے لیے 15امیدواروں کی لسٹ فائنل،اسلام آباد کی سیٹ پر 2،سندھ کی دو سیٹوں پر 4اور بلوچستان کے 3سیٹوں پر 9 امیدواروں میں مقابلہ 14 مارچ کو ہوگا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فائنل لسٹ جاری کردی۔
اسلام آباد کی ایک نشست پر یوسف رضا گیلانی اور الیاس مہربان میں مقابلہ ہوگا ۔سندھ کی دونشستوں پر پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ اور محمد اسلم ابڑو اور سنی اتحاد کے نزیر اللہ اور شازیہ سہیل میں مقابلہ ہوگا ۔بلوچستان سینیٹ انتخابات، دستبرداری کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔بلوچستان سے سینیٹ کی 3خالی نشستوں کیلئے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایک امیدوار دستبردار ہوا،اسلام آباد کی ایک نشست پر الیکشن قومی اسمبلی میں سندھ کی دو نشستوں پر سندھ اسمبلی اور بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں پرپولنگ 14 مارچ کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔
رپورٹ، محمد اویس ،اسلام آباد
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کردئیے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، سندھ اور پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جب کہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم








