سینیٹ انتخابات،اسلام آباد سے حکمران اتحاد کے دو امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات، نواز شریف، شہباز شریف، محمود اچکزئی، ایاز صادق نے ووٹ کاسٹ کر دیا
0
253
senate

سینیٹ انتخابات، پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے
سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب،پولنگ کا وقت ختم، پریزائیڈنگ افسر نے ہال کے دروازے مقفل کرنے کا حکم دے دیا،کسی کو اب داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اسلام آباد کی دونوں نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں،قومی اسمبلی سے حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 224 ووٹ لیے جبکہ انکے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود کو 81 ووٹ ملے،قومی اسمبلی سے جنرل نشست پر رانا محمود الحسن سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔قومی اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں پر کل 310 ووٹ کاسٹ ہوئے،اسلام آباد سے جنرل نشست پر 7 ووٹ مسترد ہوئے،اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،جنرل نشست کے لئے آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ 79 نے ووٹ حاصل کئے

سینیٹ انتخابات، سندھ سے پیپلز پارٹی 10 سیٹیں جیت گئی،فیصل واوڈا بھی کامیاب
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے 10 نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں،انتخاب میں ایک نشست پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا،سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے اشرف علی جتوئی ،دوست علی جیسر کامیاب ہوئے،کاظم علی شاہ ، مسروراحسن اور ندیم بھٹو بھی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیاب ہوئے،ایم کیو ایم کے امیدوار عامرچشتی بھی کامیاب قرار پائے،آزادامیدوار فیصل واوڈا بھی کامیاب قرارپائے،ٹیکنوکریٹ کی2 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سرمد علی اور ضمیرگھمرو کامیاب ہوئے،

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں کل 356ووٹ کاسٹ ہوئے،ن لیگ کے محمد ارنگزہب نے 128، مصدق ملک نے 121 ووٹ لیئے،سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 106 ووٹ لئے،ایک ووٹ مسترد ہوا

سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے،سینیٹ الیکشن کی پولنگ کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ فرائض انجام دے رہا ہے،مہیش کمار ملانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ،میاں خان بگٹی نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ،حسین الہی نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ،تزئیں اختر نیازی اور سردار شاہجہاں یوسف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا،رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی ہال میں جاری سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی ہال میں جاری سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے قومی اسمبلی ہال میں جاری سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی ہال میں جاری سینیٹ کے انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

اسلام آباد میں ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر الیکشن ہورہا ہے جہاں پیپلز پارٹی نے محمود الحسن اور (ن) لیگ نے اسحاق ڈار کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند حسین اور راجہ انصر محمود الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سینیٹ الیکشن کے لیے ممبران قومی اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بال پوائنٹ کے ذریعے بیلٹ پیپرز پر ترجیحات درج کرنا ہوں گی، ترجیحی امیدوار کے نام کے سامنے 1 لکھنا ہوگا، دوسرے امیدوارکے سامنے 2 لکھنا ہوگا، ترجیح صرف انگریزی یا اردو میں درج کرنا ہوگی، اردو اورانگریزی کو ملاکرلکھنے سے ووٹ مسترد ہوگا، ہندسہ 1 ایک سے زائد ناموں کے سامنے درج ہونے سے ووٹ مسترد ہوگا، کسی امیدوارکے نام کے سامنے ہندسہ 1 کےساتھ کوئی دوسراہندسہ درج نہ ہو۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب ملتوی کر دیئے گئے،صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کیا،الیکشن کمیشن کا عملہ سامان سمیت اسمبلی سے روانہ ہو گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخاب ملتوی کرنے کا اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائیگا،

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ شروع نہ کرانے کی ہدایت
الیکشن کمیشن حکام کا صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سے رابطہ ہوا ہے،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ شروع نہ کرانے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی مزید ہدایات تک خیبرپختونخوا اسمبلی میں ووٹنگ شروع نہ کرائی جائے،

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست
خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر انتخاب ہونا ہے جو مخصوص نشست والے اراکین کا حلف نہ لیے جانے کی وجہ سے تنازع کا شکار ہے، اپوزیشن اراکین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہےکہ مخصوص نشستوں پر ان کے 25 اراکین سے حلف لیا جائے، حلف نہ لیاجائے تو الیکشن ملتوی کیا جائے،اپوزیشن کے اگر ان 25 اراکین سے حلف لیا گیا اور اس کے بعد انتخابات ہوئے تو اپوزیشن کو سینیٹ کی 11 میں سے 4 نشستیں ملیں گے، اگر حلف نہ لیا گیا تو 11 میں سے 10 نشستیں حکومت کو ملنے کا امکان ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور انتخابی مواد پولنگ اسٹیشن پہنچا دیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان پریزائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دینگے، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی،علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسبملی میں اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نےصوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی جس میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا اس لیے سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جائے۔

سینیٹ کا اجلاس بھی پانچ اپریل کو بلانے کی تجویز سامنے آئی ہے،سینیٹ سیکرٹریٹ نے سمری وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی ۔سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے،وزارت پارلیمانی امور صدر سے سینیٹ کے پہلے اجلاس کےلیے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی بھی درخواست کرے گی

پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا

بلوچستان، سینیٹ کی تمام 11 خالی سیٹوں‌پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

سینیٹ کی تمام نشستیں ہم جیتں گے ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ججز خط پر اپنی رائے ہیں اس کے بنیادی ڈھانچے پر بات کرتا ہوں ،اگر خط لکھا گیا تو ان بنیادی ڈھانچے کے مطابق تعیناتی کیسے ہوتی ہے ،اگر بنیادی ڈھانچے نے اس کی تعیناتی واضح کر دی سب سامنے آئے گا ،سینیٹ کی تمام نشستیں ہم جیتں گے ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد ہے اس کے مطابق وہ ہمیں سپورٹ کر رہی ہے.

پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے سینیٹ کی 5 مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا،پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے پارلیمانی لیڈر علی حیدرگیلانی اور ندیم افضل چن کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کی،ملاقات میں پیپلزپارٹی نے پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشست پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

پاکستان کی عوام بانی تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے،عمر ایوب
سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب پارلیمنٹ پہنچ گئے،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا پرفارما سب نے سائن کیا ہوا ہے اور بہت سے لوگ منتخب ہوئے،پہلے ہم سے نشان چھینا گیا جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،الیکشن کمیشن اس پر پوری طرح ملوث تھا،بانی پی ٹی آئی کے امیدواران کو باہر رکھا گیا،ہمارے نشان ہم سے چھین لیا گیا انکو لگتا تھا اس سے فرق پڑے گا،لوگوں نے ہمارے مختلف نشان ڈھونڈے اور اس پر ووٹ کاسٹ کیا،لاکھوں ہزاروں کی تعداد سے ہمارے لوگ جیتے ہیں،ہم نے ثابت کیا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے،ہمارے پاس فارم 45 کی بناء پر 180 سیٹیں ہیں،حقیقت یہ ہے کہ انکے پاس کوئی ووٹ نہیں ہیں،ہمارے ساتھیوں کے خلاف جنہوں نے حلف لیا غلط کیا اور یہاں آکر ممبر قومی اسمبلی بنے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان حکومت کا صرف ذیلی ادارہ ہے،چیف الیکشن کمشنر ہو یا دیگر کمشنر ہوں یہ صرف ایک ذیلی ادارے کے ہیں،ملک میں آئین اور قانون کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے،ہائیکورٹ کے 6 ججز اٹھ کر گئے ہیں کے ایجنسیوں کی مداخلت اداروں میں نیچے تک ہے،سپریم کورٹ نے کہا ایک کمیشن بنائیں اور یہ اس کے ساتھ سلیم اللہ کلیم اللہ کھیلتے رہے،سپریم کورٹ سے حکومت پر پریشر پڑا تو کل ایک 7 رکنی بینچ بنایا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ یہ فل کورٹ ہو تاکہ پتہ چلے حقیقت کیا ہے،پاکستان کے ایوانوں میں جمہوریت ہونی چاہئیے،جو مرضی یہ کر لیں پاکستان کی عوام بانی تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے، کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی، جلد وائٹ پیپر شائع کرنے والے ہیں، جس میں فارم 45 کے مطابق ہماری 180 نشستیں ہیں، یہ تو فارم 47 والے ہیں،انہیں سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں،ع

Leave a reply