سینیٹ کی چھ خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پیپلزپارٹی نے جیت لی،یوسف رضاگیلانی 204 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،چوہدری الیاس مہربان نے 88 ووٹ حاصل کئے،سینیٹ انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 301 ممبران اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا ، پولنگ کا وقت ختم قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند کردیئے گئے

سینیٹ ضمنی الیکشن،سندھ سے پیپلزپارٹی کامیاب ہو گئی، پیپلزپارٹی کے سیف اللہ دھاریجو 58 اور اسلم ابڑو 57 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں،

بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج سامنے آگیے، پیپلز پارٹی کے قدوس قدوس بزنجو 23 ،مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی 17 جبکہ جے یو آئی کے شکور 16 وٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہا،سینیٹ کی نشست کے لیے اسلام آباد سے سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں، اسلام آباد کی نشست کے لیے ووٹنگ قومی اسمبلی میں ہو رہی ہے،سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل بھی سندھ سے سینیٹ کے امیدوار ہیں،بلوچستان سے سینیٹ کی 3 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے 7 امیدوار میدان میں ہیں،پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو اور مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی امیدواروں میں شامل ہیں، جے یو آئی ف کے عبدالشکور خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کہدہ بابر اور مبین خلجی بھی امیدوار ہیں،دو امیدوار سید محمود شاہ اور میر حربیار ڈومکی بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں

ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کے ارکان نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،قومی اسمبلی میں جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا،مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی انوشہ رحمٰن، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لعل اور شہلا رضا نے ووٹ کاسٹ کر دیا ،اسپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ووٹ کاسٹ کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Shares: