سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
باغی ٹی وی : سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بےشمار دوستوں سے ملا ہوں، تمام دوست اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے وزیر انسانی حقوق میں کوویڈ کی تصدیق کے بعد ان کے سٹاف اور اور قریبی حلقہ احباب کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اس سے قبل وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا-
کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینےوالے ورکرزمیں تعریفی اسناد اور شیلڈزتقسیم
جبکہ چند روز قبل صدرعارف علوی بھی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔ اس کے علاوہ کورونا کی کوئی اور علامت نہیں۔