شادی کی تقریب میں شرکت پر 22 افراد کرونا کا شکار

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی پھیلاؤ جاری ہے

کرونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے اور ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے تا ہم شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جاتا ، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر شادی میں شرکت کرنے والے 22 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع لکھم پور میں ایک شخص کی شادی کی تقریب تھی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اس دوران کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا،کسی نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا.

شادی کی تقریب میں ایک ایسا شخص بھی تھا جو کرونا کا مریض تھا اسکی وجہ سے شادی میں شریک دیگر 22 افراد بھی کرونا کا شکار ہو گئے ،ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے 22 افراد کو کرونا کی تصدیق ہوچکی جبکہ بقیہ مہمانوں کی شناخت اور تلاش کا کام جاری ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے چند روز بعد ہی مہمانوں کو کرونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں اور اُن میں سے دو کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی۔ شادی کی یہ تقریب 2جولائی کو منعقد ہوئی تھی اور اب مقامی حکام کو اس میں شریک ہونے والے دیگر مہمانوں کی تلاش ہے۔

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

لکھم پور ڈسٹرکٹ سول اسپتال کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نکھیل کک وٹی کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کرنے والے چند مہمانوں نے رضا کارانہ طور پر کرونا کی تشخیص کے ٹیسٹ کروائے، جن کی رپورٹ مثبت آئی تو بقیہ مہمانوں کے نمونے بھی حاصل کیے گئے.

Leave a reply