شاہد خاقان عباسی کے آج پھر جسمانی ریمانڈ کی نیب کرے گی استدعا

0
62

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آج نیب کورٹ مین پیش کیا جائے گا، نیب ٹیم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کے لئے روانہ ہو چکی ہے،

شاہد خاقان عباسی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

شاہد خاقان عباسی کو نیب نے لاہور سے اسوقت گرفتار کیا تھا جب وہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور آ رہے تھے، شاہد خاقان عباسی کا گزشتہ سماعت پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیا تھا، ریمانڈ ختم ہونے پر آج انہیں عدالت پیش کیا جائے گا،

وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ یکم اگست کو عباسی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے .

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے

ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

Leave a reply