شہباز شریف کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
31

شہباز شریف کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سیشن کورٹ لاہو رمیں شوگراسکینڈل میں شہبازشریف اور حمز ہ شہبازکی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہوئی

عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا .سیشن کورٹ لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 10 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا

شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ ،سمجھ نہیں آرہی کہ مجھے نوٹس کیوں کیا گیا؟میں نے جیل میں بھی کہا تھا کہ میرا شوگر مل سے کوئی لینا دینا نہیں میں نے پوچھا کہ شوگر مل سے میرا کیا تعلق ؟توکہا گیا آپکے بچوں کی ہے،والد سے وراثت میں جو جائیدادیں منتقل ہوئیں وہ بچوں کو دے دیں،بطور وزیراعلیٰ میں نے شوگرسے متعلق بہت اہم فیصلے کیے،میں عدالت کے سامنے سارا ریکارڈ رکھوں گا، 15روپے سبسڈی دینے کا کہا گیا میں نے مسترد کردیا تھا،

شہباز شریف کے وکلا نے شہباز شریف کو عدالت سے حفاظتی ضمانت کروانے کا مشورہ دیا تھا،شہباز شریف کل ایف آئی اے حفاظتی ضمانت کروا کر پیش ہوں گے .واضح رہے کہ نیب کے بعد اب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے نے شوگر سیکنڈل انکوائری میں شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے لاہور آفس نے شہباز شریف کی طلبی کا سمن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایف آئی اے آفس پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے ،

ایف آئی اے کی جانب سے جاری سمن میں کہا گیا کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ، شہبازشریف کو متعلقہ تمام دستاویز ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ شہبازشریف کو چار سوالات کے جوابا ت بھی لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

گرفتاری کا خوف، شہباز شریف ضمانت کروانے پہنچ گئے

Leave a reply