گرفتاری کا خوف، شہباز شریف ضمانت کروانے پہنچ گئے

0
36
گرفتاری کا خوف، شہباز #Baaghiشریف ضمانت کروانے پہنچ گئے #Baaghi

گرفتاری کا خوف، شہباز شریف ضمانت کروانے پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے شوگر انکوئری میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طلبی کا معاملہ ، قومی اسمبلی مین قائد حزب اختلاف شہباز شریف سیشن کورٹ پہنچ گئے

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کردی شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے وکالت نامے پر دستخط کر دئیے ،درخواست میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے مالیاتی اسکینڈل میں طلب کر رکھا ہے، ایف آئی اے کو مکمل ریکارڈ فراہم کر چکے ہیں، ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے ضمانت منظور کرے،

عدالت میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں 2014 میں گنے کی قیمت میں فرق تھا،رواں سال ہم نے 182 اور سندھ نے 180 قیمت رکھی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں قیمت 172 روپے رکھی گئی، مجھے کہا گیا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا اب تو سبسڈی دی جائے،میں نے ایک مرتبہ پھر یہ تجویز مسترد کی اور کہا کہ یہ پیسہ عوام کا ہے،سمجھ نہیں آرہی کہ مجھے نوٹس کیوں کیا گیا؟میں نے جیل میں بھی کہا تھا کہ میرا شوگر مل سے کوئی لینا دینا نہیں میں نے پوچھا کہ شوگر مل سے میرا کیا تعلق ؟توکہا گیا آپکے بچوں کی ہے،والد سے وراثت میں جو جائیدادیں منتقل ہوئیں وہ بچوں کو دے دیں،بطور وزیراعلیٰ میں نے شوگرسے متعلق بہت اہم فیصلے کیے،میں عدالت کے سامنے سارا ریکارڈ رکھوں گا،

شہباز شریف کے وکلا نے شہباز شریف کو عدالت سے حفاظتی ضمانت کروانے کا مشورہ دیا تھا،شہباز شریف کل ایف آئی اے حفاظتی ضمانت کروا کر پیش ہوں گے .واضح رہے کہ نیب کے بعد اب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے نے شوگر سیکنڈل انکوائری میں شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے لاہور آفس نے شہباز شریف کی طلبی کا سمن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایف آئی اے آفس پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے ،

ایف آئی اے کی جانب سے جاری سمن میں کہا گیا کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ، شہبازشریف کو متعلقہ تمام دستاویز ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ شہبازشریف کو چار سوالات کے جوابا ت بھی لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

Leave a reply