شہباز شریف نے اسلام آباد کی اہم شخصیت کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر دیا

شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

شہباز شریف نے اسلام آباد کی اہم شخصیت کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کو اہم خط لکھا ہے

شہبازشریف نے 23 نومبر 2021 کو چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ،شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر سے ڈسکہ الیکشن چوری، ملوث افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے، غیرقانونی ہدایات دینے والے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کو بے نقاب اور کارروائی کی جائے ،مزید تحقیقات کرکے وفاقی اور صوبائی سطح پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے ، ضلعی حکام کو مجرمانہ عزائم کے تحت ہدایات جاری کرنے والوں کو پکڑا جائے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 191 کے تحت ڈسکہ الیکشن کے تمام ملوث پائے گئے افسران وعملہ کے خلاف عدالت میں شکایات دائر کی جائیں نشاندہی ہونے والے ملوث لوگوں کے خلاف سیکشن 184، 186 اور187 کے تحت سزا کا عمل شروع کیاجائے سیکشن190 کے تحت اختیار کے تحت ملوث افراد کے خلاف سیکشن167، سیکشن175، 174 اور183 کے مطابق کارروائی کی جائے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایکٹ، رولز، ضابطہ اخلاق، طریقہ ہائے کار میں ترامیم کی جائیں تاکہ آئندہ ڈسکہ جیسی بے ضابطگیاں نہ ہوں

شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ این اے 75 سیالکوٹ پانچ (ڈسکہ) ضمنی الیکشن پر فیکٹ دو فائنڈنگ رپورٹس جاری ہوچکی ہیں پریذائیڈنگ افسران، انتخابی عملہ، ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ مس کنڈکٹ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے مرتکب پائے گئے ملوث افراد نے نتائج کو حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے انتخابی عمل پامال کیا،ملوث پائے گئے افسران نے انتخابی عملے کو غیرقانونی احکامات دئیے ، مجرمانہ طرز عمل کا ارتکاب کیا رپورٹ سے ثابت ہوا کہ سرکاری افسر کی رہائش گاہ پر حکومتی اہلکاروں کے ساتھ مسلسل اجلاس ہوتے رہے رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ن ملاقاتوں میں ایک مشیر وزیراعلی اور وزیراعلی سیکریٹریٹ کا افسر بھی شریک ہوتے رہےپولیس ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس اہلکار بھی انتخابی ڈیوٹی انجام دیتے رہے، قانونی، انتخابی اور سکیورٹی پلان کی خلاف ورزیاں کی گئیں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے، ڈسی اور ڈی پی او سمیت متعلقہ افسران کی معطلی اور الیکشن کمشن کے دیگر بروقت فیصلوں کو سراہتا ہوں الیکشن کمشن ملوث پائے گئے تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فوری آغاز کرے الیکشن کمشن کے ان اقدامات سے مستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں اور غیرقانونی طرز عمل کو روکنے کی سمت مقرر ہوسکے گی الیکشن کمشن کی کارروائی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈیٹرنس کا کام کرے گی،انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری سے پاکستان کے جموری نظام پر دھبہ لگا ہے عوام کی رائے چوری کرکے، عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

مقامی صحافیوں کو کان پکڑوا کر تشدد کروانے والا ملزم گرفتار

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون کیا ہے،میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور دکھ کااظہارکیا،میاں شہباز شریف نے شیخ رشید احمد سے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

قبل ازیں شہباز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت ہوئی ،احتساب عدالت لاہورنے امجد پرویز کے عدم دستیابی پرسماعت کو بغیر کاروائی ملتوی کردی احتساب عدالت لاہور نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی احتساب عدالت لاہورنے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کرلیا

قبل ازیں احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، حمزہ شہباز بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت پیش ہونے کے بعد شہباز شریف نے عدالت سے اگلی تاریخ مانگ لی شہباز شریف نے جج سے کہا کہ وکیل امجد پرویز موجود نہیں آج تاریخ دے دیں جج احتساب عدالت نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں آیا ہوں کیس کی سماعت نہیں ہوئی کیس مسلسل التواء میں جا رہا ہے اسسٹنٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے نیب آرڈیننس ترمیم کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی تھی شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نہیں آ سکا میں اسلام آباد میں تھا احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 13 دسمبرتک ملتوی کر دی

Comments are closed.