نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون، رائیونڈ، مرکزی سیکرٹریٹ کو وزیراعظم ہاوس کا درجہ دیدیا گیا ہے۔
ایس سی سیکیورٹی نے بتایا کہ تاحال سیکیورٹی مامور کرنےکے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
قبل ازیں ایوان میں بحیثیت وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں سرکاری ملازمین کی پنشن میں10فیصداضافےکااعلان کرتاہوں اور ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔
میاں شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ تمام اعلانات پر عمل درآمد یکم اپریل سے ہو گا، انہوں نے سستا آٹا فراہم کرنے ، بے نظیر کارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان
واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔
پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم قیادت کی ہدایات پر تحریک انصاف کے تمام اراکین ایوان سے اٹھ کر چلے گئے اور کسی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے پاکستان پر ایک منصوبہ مسلط کیا جارہا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ عمران نے کیا دیا ؟میں کہتا ہوں عمران نے قوم کو خودداری کا سبق اور سر اٹھانے کا درس دیا، صحت کارڈ کے ذریعے غربت اور بیماری سے بچانےکا اہتمام کیا-