شہر قائد کے باسیوں کی بھی سن لی گئی،وزیراعظم کریں گے اہم منصوبے کا افتتاح

0
31
شہر-قائد-کے-باسیوں-کی-بھی-سن-لی-گئی،وزیراعظم-کریں-گے-اہم-منصوبے-کا-افتتاح #Baaghi

وزیراعظم عمران خان آج شہر قائد کراچی میں سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،

سرکلر ریلوے کی لاگت کا تخمینہ 250 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ منصوبہ دو برس میں مکمل ہوگا یکطرفہ کرایہ 50 روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے آج کراچی میں تقریب کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل کینٹ اسٹیشن کی سڑکوں کی صفائی کر دی گئی ہے اطراف سے پتھاروں اور اضافی پارکنگ کا بھی خاتمہ کر دیا گیا جبکہ وزیراعظم سے منسوب پینا فلکس بھی لگا دیئے گئے ہیں. کراچی سرکلر ریلوے اربن ٹرانسپورٹ کا جدید منصوبہ ہے جس میں ۲۵ جدید ٹرینیں ہوں گی اور اس میں ۸۱۴ مسافروں کی گنجائش ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ کراچی روانگی سے قبل وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کراچی سے شہریوں کا سفر کم کردے گا،ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے کراچی سمیت ملک بھر کے شہر قائد میں موجود شہری مستفید ہوں گےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں،صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہا ہے،کراچی کے شہریوں کو سفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی،

ترجمان ریلوے کے مطابق 1999 میں بندہونے والی کراچی سرکلر ریلوے کا آج 22 سال بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان انفراسٹرکچر مرحلے کا سنگ بنیاد رکھیں گے سنگِ بنیاد کی تقریب کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہورہی ہے جس میں وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، حکومتی وزراءاور اہم شخصیات شرکت کریں گے۔کراچی سرکلر ریلوے کا 29 کلومیٹر ٹریک بغیر پھاٹک کے بچھایا جائے گا۔ اس ٹریک پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کراچی سرکلر ریلوے چلے گی اور ایک ٹرین میں 814 مسافروں کی بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ کراچی سرکلر منصوبے پر کل لاگت 207 ارب روپے آئے گی۔اور یہ 36 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر کو بحال کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں ٹرین آپریشن کو بحال کیا جائے گا وفاقی حکومت کا کراچی کی عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سرپرستی میں پورا ہونے جارہا ہے۔

انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم

مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس

ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم

Leave a reply