شیخ رشید کو آرمی چیف کا فون، کرونا سے صحتیابی کے بعد دیا آرمی چیف نے اہم مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فون کیا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی اور کرونا سے صحتیابی پر مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ رشید احمد کو دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملٹری ہسپتال کے انتظام بہترین تھے۔ ڈاکٹرز اور سٹاف نے بہت خیال رکھا۔ شیخ رشید احمد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت سے متعلق میرے لئے آپکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

شیخ رشید ہسپتال سے گھر منتقل، آج کیا کرنیوالے ہیں؟ سب کی نظریں شیخ رشید کی طرف

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کرونا سے صحتیابی کے بعد آج گھر منتقل ہو چکے ہیں، شیخ رشید احمد نے آج پریس کانفرنس بھی کی ہے اور گھر پہنچنے پر بکرے کا صدقہ بھی دیا ہے، دوران بیماری بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ رشید احمد کو فون کیا تھا اور صحتیابی کے لئے دعا کی تھی

شیخ رشید کورونا کے باعث 11 جون سے زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز ان کا کہنا تھا اللہ تعالی نے کرم کیا ہے، عوام کی دعاؤں کی بدولت شفا ملی ہے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا شکریہ کہ وہ میری صحت کیلئے فکرمند رہے، دعاوں میں یاد رکھنے والے تمام احباب کا شکر گزار ہوں۔

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

Comments are closed.