شیر افضل مروت کا مشرق وسطیٰ کے ملک جانے کا اعلان

بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی تو تمام چیزیں کلئیر ہو جائینگی،شیر افضل مروت
0
217
sherafzal

تحریک انصاف کےرہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میری خدمات پارٹی کے لیے رضاکارانہ ہیں میں کسی سے معاوضہ نہیں لیتا

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ صوبے میں بیوروکریسی وہی ہے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،وفاقی حکومت بیوروکریسی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ،صوبائی حکومت نے بہت زبردست کام کیا کہ بشکیک سے طلبہ کے لیے خصوصی طیارہ بھیجا،وفاقی حکومت کی صوبے کی رائلٹی میں سیاست تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے،مجھے کمیٹیوں سے نکالا گیا لیکن میں پی ٹی آئی میں ہوں،نہ میں پارٹی میں سازشی کرتا ہوں اور نہ گروپ بندی ، خان جو کہتا ہے وہی کرونگا،رؤف حسن کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ پارٹی کے لیے ایک پیغام ہے،ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی ڈرنے والے نہیں ہے،میری خدمات پارٹی کے لیے رضاکارانہ ہے میں کسی سے معاوضہ نہیں لیتے،بانی چیئرمین نے کہا تھا کہ پارٹی اختلافات پر بات نہ کریں میں نے باتیں کی بانی چیئر مین ناراض ہوگئے، بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی تو تمام چیزیں کلئیر ہو جائینگی،

صرف خان کے ساتھ ہوں اور اس کے احکامات پر عمل کرتا ہوں،شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کے دورمیں میرے خلاف دو درجن سے زائد کیسز بنائے گئے، تمام کیسز ہائیکورٹ میں چیلنج کیے اور عدالت نے میری گرفتاری روک دی ہے،القادر ٹرسٹ کیس میں بانی چیئرمین عمران خان کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہو گا،یہ اسی طرح کیسز بناتے رہینگے اور سزائیں دیتے رہینگے،اس کا حل احتجاج ہوگا،شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میں سیاست میں گروپنگ پر یقین نہیں رکھتا نہ میں نے کبھی گروپنگ کی ہے اور نہ آئندہ کروں گا۔میں کسی گروپنگ کا حصہ نہیں میں صرف خان کے ساتھ ہوں اور اس کے احکامات پر عمل کرتا ہوں

میں اپنی مرضی سے احتجاج کا منصوبہ نہیں بنا سکتا،شیر افضل مروت
قبل ازیں ایک ٹویٹ میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ایجی ٹیشن اور احتجاج کے بارے میں مجھ سے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں دریافت کر رہی ہے۔ میں ہر قسم کے لوگوں پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ احتجاج کی قیادت کا چارج اب میرے پاس نہیں ہے۔ فیصلہ خان صاحب نے کیا تھا اس لیے میں اپنی مرضی سے احتجاج کا منصوبہ نہیں بنا سکتا کیونکہ اس کی منصوبہ بندی اور انتظام پارٹی اور اس کے عہدیداروں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پارٹی آئندہ کے لائحہ عمل پر کارکنوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ آزاد ہونے کی وجہ سے، میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ دس سے بیس دن قیام کے لیے مشرق وسطیٰ کے ایک ملک جا رہا ہوں جو کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی طرف سے میرے گھر پر آدھی رات کے حملے کے بعد فروری 2024 سے بیرون ملک مقیم ہے۔ میں پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو یقین دلاتا ہوں کہ خان صاحب جب بھی دیں گے میں اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا۔ پارٹی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے تک میڈیا کو دستیاب نہیں رہوں گا۔

شیر افضل مروت پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں،عمران خان

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی نے شوکار نوٹس جاری کر رکھا ہے،شوکاز نوٹس عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ” آپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، عمران خان کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیئے ہیں، آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی”۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل گئے تھے تا ہم ملاقات نہ ہو سکی جس پر شیر افضل مروت نے دھواں دھار پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ اب میں ملنے نہیں جاؤں گا، شیر افضل مروت کی عمران خان نے سعودی عرب بارے بیان دینے پر سرزنش بھی کی تھی،میڈیا ٹاک کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکالتے ہوئے سائیڈلائن کردیا،پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا تھاتاہم دوسری جانب نور عالم خان بھی چیئرمین پی اے سی کے امیدوار ہیں، نور عالم خان اتحادی حکومت میں بھی پی اے سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار آزاد ہیں، جبکہ نور عالم خان جے یو آئی کے رکن ہیں،شیر افضل مروت پر اعتراض کے بعد حامد رضا کا نام سامنے آیا تھا  شیخ وقاص کا نام سامنے آیا ہے تو اس پر شیر افضل مروت نے اعتراض عائد کر دیا ہے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

میرا بیان میرے ذاتی خیالات پرمبنی تھا،شیر افضل مروت

کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

Leave a reply