ڈائریکٹرفلائٹ آپریشن کوڈائریکٹرفلائٹ سٹینڈرز کا شوکازنوٹس:پی آئی اے کی مسمینجمنٹ سامنے آگئی

0
31

اسلام آباد:ڈائریکٹرفلائٹ آپریشن کوڈائریکٹرفلائٹ سٹینڈرز کا شوکازنوٹس:پی آئی اے کی مسمینجمنٹ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے میں پائیلٹوں کے تربیت یافتہ ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے مخلتف شعبوں میں ہونے والی نوک جھوک نے پی آئی اے کے کمال کو سب کےسامنے کھول کررکھ دیا ہے

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرفلائٹ آپریشنز سٹینڈرڈ کیپٹین ایس ار رفعت اللہ نے ڈائریکٹرفلائٹ آپریشنز کوایک شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پہلے بھی کئی بار کہا گیا ہے کہ فلائٹ ڈآئریکٹرآپریشنز کو کہا گیا تھا کہ پائلٹوں کی آپریٹرنان کنفرمینس رپورٹ تسلی بخش نہیں ہے اس کی وضاحت کی جائے مگرابھی تک کوئی جواب نہیں‌ ملا

 

اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ کیپٹن سید علی زمان کی چیف پائلٹ کی حیثیت سے تقرری نہیں‌ ہوسکتی کیوں کہ ان کی تربیت کے حوالے سے تمام رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں‌

یہ پوسٹ پچھلے 64 دن سے خالی ہے ، اس پرتعیناتی کے حوالے سے دیئے گئے رولز پرعمل نہیں کیا گیا ، تمہیں پہلے بھی کہا گیا تھا کہ اس پوسٹ کے لیے 3 نام بھیجے جائیں‌ مگرآپ پر کوئی آثر نہیں ہوا

اب آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر7 دن کے اندر اس نوٹس کی وضاحت نہ کی گئی تو بہت بڑے جرمانے کے ساتھ سخت اقدامات بھی کئےجائیں‌گے [advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]

Leave a reply