سندھ میں کرونا مریضوں میں اضافہ،24 گھنٹوں میں ایک موت اور وہ میرے بھائی کی تھی، وزیراعلیٰ سندھ

0
114

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں 586 مزید ٹیسٹ کئے گئے، نئے ٹیسٹ میں 86 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،کراچی: کل تک 11623 ٹیسٹ کئے گئے تھے،سندھ میں کورونا مریضوں کی کُل تعداد 1214 ہوگئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث ایک موت ہوئی، یہ موت میرے بہنوئی سید مہدی شاہ کی تھی، مہدی شاہ 52 سال کے تھے وہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے اُنکے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے، مہدی شاہ کو کورونا کے باعث پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہُوئے، اِن مسائل کے سبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہارگئے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے

قبل ازیں کمشنرسکھرڈویژن احمدمہیسر نے قرنطینہ سینٹرمیں زیرعلاج مزید 70 زائرین کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کردی اور کہا صحتیاب ہونے والے تمام افراد کوگھر روانہ کردیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈر سے 4مراحل میں مجموعی طور پر 1130افراد کو لایا گیا، جہاں سے اب تک 1015 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نئی ایس او پی تیارکر لی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سےراشن تقسیم کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا،فلاحی اداروں کو سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹو میں رجسٹرڈکرانا ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کےکمشنرز،ڈی آئی جیز کو عملدرآمدکیلئےخط لکھ دیا

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق افرادکی فہرست متعلقہ حکام،پی ڈی ایم اےکو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی، مستحق افراد  میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر تقسیم کیا جا سکے گا،ہدایت کی گئی ہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران رش نہ کیا جائے ،راشن کی تقسیم کےدوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پرتقسیم فوری روکدی جائے ،راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افرادکی عزت نفس کا مکمل خیال رکھاجائے،مستحقین کو کم سے کم 15،زیادہ سے زیادہ 30دن کا راشن دیا جائے،راشن میں آٹا کھانے پکانے کا تیل، دالیں،چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونگی،

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

کرونا وائرس، سندھ میں کٹس ختم ہونیکا خدشہ، پیپلز پارٹی نے لگایا وفاقی حکومت پر سنگین الزام

Leave a reply