سندھ میں کرونا کے مزید کتنے مریض سامنے آ گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 15 مریض سامنے آ گئے
سندھ میں مریضوں کی تعداد 267 ہو چکی ہے،نئے مریضوں میں سکھر کے زائرین شامل ہیں، مزید زائرین کے ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے، سندھ میں مزید مریض بھی سامنے آ سکتے ہیں، اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو کرونا سے بچاؤ کے لئے اور مریضوں کی صحت کی بحالی کے لئے اقدامات کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے.
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
شہر قائد میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشات پر بلدیاتی نمائندے شہریوں کے تحفظ کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ شہر میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے۔ ضلع شرقی میں شہریوں کو مہلک مرض سے بچانے کیلئے گھروں میں سینیٹائیزر کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے ، اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علما اور رہنماؤں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں، حفاظتی اقدامات میں عوام کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، ہم زبردستی لوگوں کو گھروں میں بند نہیں کر سکتے نہ ہی کرفیو کا نفاذ ممکن ہے ۔ جانوں کے تحفظ کیلئے لوگ گھروں میں خود کو محدود کر لیں،کروڑوں افراد کا ٹیسٹ ممکن نہیں، حکومت کی اتنی استعداد نہیں کہ وہ زیادہ مریضوں کو کنٹرول کر سکے، مریضوں کی بڑھتی تعداد تشویش ناک ہے لیکن اپنے طور پر بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔