سندھ میں راشن کی تقسیم پر نیب تحقیقات کا مطالبہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کراچی کی جناح ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پررکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، عمران صدیقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،خرم شیرزمان نے سیمی جمالی سے ملاقات کی اور کورونا کے دوران جناح اسپتال کی صورتحال پر گفتگو کی

سیمی جمالی سے ملاقات کے بعد خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل شہر کے اندر دیکھا کہ ایک صاحب ٹی وی پر بیٹھے ہوئے تھے ،ایک گھنٹے کی تقریرکی.یہاں آئے تو ایسی کوئی صورتحال نہیں، جناح میں 119 لاشوں میں کوئی ایک شخص کورونا کے باعث نہیں مرا ،اس صوبے کے سربراہ کا کام صوبے کی عوام کو حوصلہ دینا ہے، پورے صوبے میں خوف کی فضا پہیلائی جارہی یے،پورے ہاسپٹلز میں او پی ڈیز بند ہیں،

انکا مزید کہنا تھا کہ آج کی تاریخ میں بھی جناح میں کورونا کا ٹیسٹ نہیں،50 ہزار کٹس صوبے کو ملی لیکن ٹیسٹ کی تعداد خراب ہے، پنجاب اور کے پی کے میں ٹیسٹنگ کے حالات بہتر ہیں،اس وقت ہیلتھ ایمرجنسی ہونی چاہیے،سیاست کی بنا پر الٹے سیدھے بیان دیے جارہے ہیں،وزیر اعلیٰ صاحب آپ کے وعدوں کا کیا ہوا.20 لالھ لوگوں کو راشن دین گے وہ پیسا کہاں گیا،نیب سے اپیل ہے کورونا فنڈ پر تحقیق کریں،میں ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہوں آپ لوگوں کو راشن دے دیں،سنا ہے راشن صرف جیالوں کو دیا جارہا ہے،ملیر کے مضافاتی علاقے میں راشن نہیں پہنچا ،صوبے میں صورتحال خراب ہوچکی ہے ،وزیر اعلیٰ صرف ایک بات کررہے ہیں لاک ڈاؤن،لوگ مشکلات میں ہیں ایس او پیز پر عمل کرائیں لوگوں کو مشکل میں نہ ڈالے

انکا مزید کہنا تھا کہ عذرا پیچوہو کہیں نظر نہیں آرہی ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں معاملات خراب ہیں،ہم خاموش نہیں ہونگے ،آپ درست کام کریں گے تو ہم آپ کی تعریف کریں گے،ہمیں کوئی ایسا کارنامہ آپ کا نظر نہیں آرہا،یہ وہی کٹس ہیں جو انہوں نے ایئرپورٹ پر رسیو کیے، وہی کٹ پنجاب اور کے پی کے میں استعمال ہورہے ہیں،سندھ میں ٹیسٹ نہیں کی جارہی ہے،سندھ حکومت کے وزراء بیانات کے سواء کوئی کام نہیں کررہے ہیں ،

وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر صوبہ کام نہیں کرے گا تو سارے آپشن موجود ہیں،سندھ حکومت اگر عوام کو رلیف نہیں دی گی تو آپشن موجود ہیں،سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرے،ہر صوبے میں وزیر اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں، سندھ میں وزراء کی سمت کا پتہ نہیں ہے،12 سال سے یہ حکومت سورہی ہے، ان کی نالائقی پر اے جی پی کے کتاب چھپ رہے ہیں،عوام کو الگ الگ طریقیں سے گمراہ کیا جارہا ہے،پی پی صرف ایک کام اچھی طرح کرسکتی ہے،احساس پروگرام پر پی پی سیاست کررہی ہے،پروگرام کا مطلب غریب لوگوں کی مدد کرنا ہے،ہمارے لوگ راشن پہنچا رہے ہیں اور سندھ حکومت سورہی ہے،بلاول پریشان ہیں زرداری صاحب گم ہیں سی ایم صاحب کورنٹائن میں ہیں،

 

سندھ میں‌ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 340 نئے مریض سامنے آ گئے، ہلاکتوں میں بھی اضافہ

Shares: