پاکستانی سیاسی شخصیات کی جانب سے سید علی گیلانی کو خراج تحسین

0
54

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پرپا کستانی معروف سیاسی شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر پوری پاکستانی قوم شدید صدمے سے دو چار ہے اور سوشل میڈیا پر جہاں عوام اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے وہیں ملک کی سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی گہرے رنج میں مبتلا ہیں-

سینیٹر عون عباس بپی نے کشمیری بزرگ رہنماء سید علی گیلانی صاحب کی وفات پراظہار افسوس کیا کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی تحریک آزادی کے سپہ سالار تھے، جنہوں نے پرامن جدوجہد کے ذریعے تحریک آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھا۔

سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ سید گیلانی کے مغفرت اور درجات بلندی کے لئے دعا گو اور سوگوران سے ہمدری کا اظہار کرتا ہو ں سید علی گیلانی مرحوم کی کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں آپ نے تمام عمر کشمیریوں کی حق خوداردیت اور آزادی کے لئے جدوجہد کی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نےحریت رہنماء سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتی ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی بھارتی ظلم و جبر کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹے رہے سید علی گیلانی تحریک آزادی کے روح رواں تھے سید علی گیلانی نے اپنی زندگی تحریک آزادی کے لیے وقف کی،پوری قوم سید علی گیلانی کی بہادری اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے-

کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم کی زندگی نوجوانوں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے مشعل راہ ہے، سید علی گیلانی کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں-

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی رحلت پر پوری پاکستانی قوم صدمے سے دوچار ہے سید علی گیلانی عزم و ہمت کا پیکر اور ظلم و استبداد کے خلاف استقامت کی نشانی تھے انکی رحلت ہمارے لئے دکھ کا باعث ہے مگر انکی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے.

سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ سرینگر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کے گھر پر دھاوا بولا ہے اور سید علی گیلانی کو جبرواستبداد میں تنہائی میں دفنانے کی سازش کی جارہی ہے بھارتی قابض حکومت کو انتباہ کررہے ہیں کہ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے والے سید علی گیلانی کے جنازے کو بلڈوز نہ کرے-

شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے سید علی گیلانی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور قیادت کشمیری عوام اور سوگوار خاندان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارتی قابض فوج کو انتباہ کرتا ہوں کہ سید علی گیلانی اور عوام کے درمیان خلیج بننے کی کوشش نہ کرے.

قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیری عوام جوق در جوق سید علی گیلانی کے جنازے میں شرکت کریں بھارتی استبدادی کارروائیوں کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کو تیار ہیں-

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سید علی گیلانی کی کشمیری قوم کے لیے پیش کی جانے والی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا-

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک بہادر، نڈر اور اپنے اصولوں پر کاربند رہنے والے حریت رہنما تھے علی گیلانی نے علالت کے باوجود قید و بند کی طویل صوبتعین برداشت کیں ہیں سید علی گیلانی کی آواز کو دنیا بھر میں سنا جاتا تھا ان کی جدو جہد آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم سید علی گیلانی کو گزشتہ اور موجود صدی کے عظیم لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا-

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لیے جذبہ حریت کو تادیر یاد رکھا جائے گا،علی گیلانی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کی ہے بھارتی افواج کے اوچھے ہتھکنڈے سید علی گیلانی کے جذبہ آزادی اور تحریک حق خودارادیت کے آگے کبھی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے سید علی گیلانی عظیم حریت پسند رہنما تھے کشمیری عوام آج ایک عظیم لیڈر اور پاکستان ایک وفادار دوست سے محروم ہو گئے ہیں-

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی-

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بھی تحریک آزادی کے عظیم رہنما سید علی گیلانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہا کہ کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے تحریک آ زادی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر ریلوےاعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئے سید علی گیلانی نے ہمیشہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی برصغیر آج عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب انشاء اللہ جلد پورا ہوگا اللہ تعالیٰ گیلانی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے آمین۔

بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

Leave a reply