سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد،تیرہ ویب سائٹس بلاک ہوئیں تو باقی کا کیا بنا؟ عدالت
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد،تیرہ ویب سائٹس بلاک ہوئیں تو باقی کا کیا بنا؟ عدالت
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی اے کو 17 شکایات ملیں ، 13 ویب سائٹس بلاک کیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر چوری کی چیز برآمد ہو جائے تو کیا چوری ختم ہو جاتی ہے؟ جس نے ایسا مواد اپلوڈ کیا، کیا اس کے خلاف کارروائی نہیں کرنی؟یہ تو درخواست دینے پر ویسے ہی داد رسی ہو جانی چاہیے، عدالت میں معاملہ نہیں آنا چاہیے،آپ کا بھی مائنڈ سیٹ وہی ہے کہ معاملے کو لٹکا دو، ایف آئی آر درج کرانا تو ایک عام آدمی کے بس کی بات ہی نہیں، تیرہ ویب سائٹس بلاک ہوئیں تو باقی 4 کا کیا بنا؟ تمام شکایات پر کارروائی کی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں،
قبل ازیں ایک سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو پی ٹی اے کے موجودہ رولز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو پی ٹی اے رولز میں مجوزہ ترمیم کا ڈرافٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ پی ٹی اے رولز میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کی روک تھام کا کیا کوئی حل موجود ہے، بھارت، بنگلہ دیش اور ان جیسے دوسرے ممالک سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے روک تھام کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں، وکیل پی ٹی اے نے عدالت میں کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے کافی سخت اقدامات اٹھائے ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر اور مجاز افسرز ہمارے ممالک میں مقرر کریں،بھارت اور بنگلہ دیش یقینی بنا رہے ہیں کہ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے دفاتر نہیں کھولیں گے، وہ انہیں اپنے ملک میں بند کر دیں گے،
@MumtaazAwan
فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا
گستاخانہ مواد کی تشہیر کو کب تک نہیں روکا جا سکتا ؟ ڈی جی پی ٹی اے کا عدالت میں اظہار بے بسی